وسیم اکرم کے خلاف مقدمہ خارج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کی ایک عدالت نے سنیچر کو ممتاز کھلاڑی وسیم اکرم کے خلاف دائر کیا جانے والا ایک مقدمہ خارج کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت انہیں بھارتی کھلاڑیوں کی تربیت سے روکاجائے۔ یہ مقدمہ لاہور کے ایک شہری نجم العباس نے ایک وکیل، ایڈوکیٹ عنصر محمود باجوہ کے توسط سے دائر کیا تھا کہ وسیم اکرم کو بھارتی کھلاڑیوں کی تربیت سے روکا جائے۔ سنیچر کو وسیم اکرم کے وکیل فواد چودھری نے عدالت میں کہا کہ مدعی کے پاس مقدمہ کی کوئی بنیاد نہیں اور انہوں نے عدالت میں درست بات نہیں بتائی۔ عدالت کے جج ڈاکٹر انور گوندل نے نہ صرف مقدمہ خارج کردیا بلکہ مدعی کو پندرہ ہزار رو پے جرمانہ کیا اور کہا کہ اس نے ایک قومی ہیرو پر بے بنیاد مقدمہ دائر کرکے اس کے لیے مشکل پیدا کی اور اسے ہراساں کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||