BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 March, 2004, 04:06 GMT 09:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پاکستان بڑا امریکی حلیف‘
کولن پاول
امریکی وزیرخارجہ بھارت اور افغانستان کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں
امریکی وزیرخارجہ کولن پاول نے کہا ہے کہ بش انتظامیہ پاکستان کو اپنا بڑا غیر نیٹو حلیف قرار دینے کے لئے کانگریس کے سامنے تجویز رکھے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ فوجی روابط بڑھائے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب خورشید محمود قصوری سے ملاقات کے بات ایک نیوز کانفرنس کو بتائی۔

کولن پاول نے کہا کہ امریکہ کے اس فیصلے سے دونوں ملکوں میں فوجی تعاون بڑھے گا۔ اس کے بعد پاکستان کو ہتھیاروں کی فروخت پر عائد بعض پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔ اور پاکستان کو وہ ترجیجی حیثیت حاصل ہوجائے گی جو اس وقت جاپان، تھائی لینڈ، کویت، مصر، اسرائیل اور اردن کو حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ القاعدہ اور طالبان کے مشتبہ افراد کو پکڑنے کی کوششوں پر انعام کے طور پر امریکہ پاکستان کے ساتھ تعقات بہتر بنائے گا۔

امریکی وزیرخارجہ کولن پاول نے بعد میں صدر پرویز مشرف اور وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی سے بھی ملاقات کی۔

پاکستان کے سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق مسٹر پاول نے امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

مسٹر پاول نے پاکستان میں امریکی برآمدات و برآمدات بنک کھولنے کا بھی اعلان کیا اور کہا یہ اقدام پاکستان کی معاشی اصلاحات کے اعتراف کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بش انتظامیہ امریکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہے کہ وہ پاکستان کی معاشی ترقی میں شرکت کریں۔

اس سے قبل انہوں نے اسلام آباد پہنچنے پر جنرل مشرف کی بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے کی گئی کوششوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ سے تعاون اور جوہری عدم پھیلاؤ کے لئے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

کولن پاول ایسے وقت میں پاکستان کے دورے پر آئے ہیں جب پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں پاکستانی نیم فوجی دستوں کے اہلکار مبینہ القاعدہ اور طالبان ارکان کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں۔ اس حالیہ کارروائی میں گزشتہ دور روز میں اطلاعات کے مطابق سولہ سرکاری اہلکاروں سمیت چالیس افراد مارے جا چکے ہیں۔

کولن پاول پاکستان آنے سے قبل بھارت اور افغانستان کے دورے پر بھی گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد