قونصل خانے کے باہر بم برآمد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر کھڑی ایک گاڑی میں نصب کیا گیاایک بم ناکارہ بنا دیا ہے۔ کراچی پولیس کے ایک اہلکار محمد عرفان نے بتایا ہے کہ قونصل خانے کے باہر کھڑی ایک گاڑی کی تلاشی سے اس میں ایک واٹر ٹینک برآمد ہوا جو آتش گیر مادے سے بھرا ہوا تھا اور ایک ٹائمر سے جڑا ہوا تھا۔ پولیس نے پورے علاقے میں ناکہ بندی کر دی ہے اور مزید تلاشی شروع کر دی ہے۔ محمد عرفان کے مطابق پولیس بم کو ناکارہ بنا کر بہت بڑی تباہی کو روکنے میں کامیاب رہی ہے اور اب علاقے میں مزید گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی کے عملے نے دو افراد کو یہ گاڑی قونصل خانے کے باہر پارک کر کے جاتے ہوئے دیکھا اور جب عملے نے ان کو روکا تو انہوں نے کہا کہ ان کی گاڑی خراب ہوگئی ہے۔ یہ دو افراد یہ کہہ کر ایک دوسری گاڑی میں چلے گئے۔ بدھ کے روز امریکی وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں اگرچہ وہ صرف اسلام آباد ہی جائیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||