| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی: پٹرول پمپ دھماکہ اطلاعات کے مطابق کراچی میں ایک پٹرول پمپ پر دھماکہ ہوا ہے جس میں کم سے کم چودہ افراد زخمی ہؤئے ہیں۔ اس سے پہلے موصول ہونے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ اس دھماکےمیں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ دھماکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بحریہ کے قریب ہوا ہے اور کہا جا رہا کہ دھماکہ ایک زیر زمین پٹرول ٹینک میں آگ لگنے سے ہوا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کئی افراد ملبے کے نیچے دب گئے ہیں۔ سندھ پولیس کے سربراہ سید کمل شاہ نے بتایا کہ ’شیل پٹرول سٹیشن پر دھماکہ ہوا ہے اور ہم تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||