BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 October, 2003, 09:22 GMT 13:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی بس حملے میں چھ ہلاک
کراچی میں شعیہ سنی فرقہ وارانہ فسادات ہوتے رہتے ہیں
کراچی میں پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے

پولیس کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی میں مسلح افراد نے ایک بس پر فائرنگ کر کے اس میں سوار کم از کم چھ افراد کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بس میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے تقریباً بیس کے قریب افراد سوار تھے اور وہ جمعہ کی نماز ادا کرنے جا رہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات بتائی گئی تھی۔

زخمی ہونے والے ایک شخص عترت حسین نے بی بی سی کو بتایا کہ جیسے ہی بس رکی اور لوگ اس سے باہر نکلنے لگے تو دونوں طرف سے حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق جمیل نے بتایا کہ اس موقع پر حملہ آوروں کے متعلق کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا لیکن بظاہر یہ حملہ فرقہ وارانہ دہشت گردی کا واقعہ لگتا ہے۔

ابھی تک کسی نے اس فائرنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

حالیہ برسوں میں شیعہ سنی فرقہ وارانہ فسادات میں سینکڑوں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

کراچی پولیس کے مطابق کراچی میں ہونے والا دہشت گرد حملہ ایک بہت ہی منظم حملہ تھا۔

بس میں شیعہ اور سنی دونوں سوار تھے لیکن حملہ اس وقت کیا گیا جب سنی ایک مسجد کے نزدیک بس سے اتر گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے دو موٹر سائیکلوں پر بس کا پیچھا کیا اور درجنوں گولیاں بس پر برسانے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عبادت کے لئے جانے والے سبھی افراد خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو کے ملازم تھے۔

ایک شیعہ جماعت نے کالعدم سنی گروہوں پر اس حملے کا الزام لگایا ہے۔

تحریکِ اسلامیہ کے علاقائی سربراہ حسن ترابی نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ ’لشکرِ جھنگوی اور سپاہ صحابہ پاکستان نے کروایا ہے جو القاعدہ کے مقامی کارکن ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد