| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں بم دھماکہ
کراچی کے معروف تجارتی علاقے شاہراہ فیصل کی ایک کئی منزلہ عمارت میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے۔ ابھی تک کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ شاہراہ فیصل پر واقع کاوش کراؤن پلازہ کی دسویں منزل پر ہوا۔ بم مبینہ طور پر ایک ستون کے پاس رکھا گیا تھا اور اس کے پھٹنے سے تمام عمارت لرز گئی اور عمارت کے تمام شیشے ٹوٹ گئے۔ دو ماہ پہلے اسی عمارت میں ہونے والے ایک دھماکے میں دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔ اسلام آباد سے بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ کوئی دہشت گردی کا واقع نہیں لگتا بلکہ سماج دشمن عناصر کی اندرونی لڑائی کا حصہ ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |