پشاور کےعلاقے چمکنی میں دھماکہ، دو ہلاک

خیبر پختوانخوا کے دارالحکومت پشاور میں چمکنی کے علاقے فنڈو چوک میں پولیس کی چیک پوسٹ کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم دو افراد موقع پر جان بحق ہوگئے ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک رکشا میں رکھاگیا تھا اور رکشہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دو افراد موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ زخمی افراد میں سے بعض کی حالات انتہائی نازک ہے۔
عینی شاہدوں کے مطابق دھماکہ شدید تھا جس سے قریب کے مکانات اور دوکانیں ہل کر رہ گئیں۔ایک رکشا اور ایک موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔
پشاور میں دھماکے کے علاوہ منگل کے روز چارسدہ میں بابا صاحب کے مزار کے قریب بھی دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
البتہ بابا صاحب کے مزار کو کچھ نقصان پہنچا ہے اور مزار کی بیرونی دیوار دھماکے سے تباہ ہو گئی ہے۔
بابا صاحب کا مزار چارسدہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد بابا صاحب کے مزار کے قریب دھماکہ خیز مواد رکھنے کے بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







