حتف میزائل کا کامیاب تجربہ

فائل فوٹو

پاکستان نے جوہری ہتھیار لے جانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ حتف آٹھ میزائل ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے زمین سے زمین پر کم فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حتف میزائل اسٹریٹیجک پروگرام کو وسعت دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت اکثر اس قسم کے تجربات کرتے رہتے ہیں۔