#IIUI: اسلامک یونیورسٹی میں طلبا گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم ہلاک درجنوں زخمی، رینجرز طلب

،تصویر کا ذریعہGetty Images
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم ہلاک جب کے دو درجن سے زائد طلبا زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک طالبعلم کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے یونیورسٹی کی سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی ہے جب کے صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے آج (جمعہ) یونیورسٹی کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ایک ترجمان کی جانب سے فراہم کی گئی اطلاعات کے مطابق ہسپتال میں 29 زخمی طلبا کو لایا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ ایک طالبعلم، جس کی بعد میں شناخت طفیل الرحمان خان کی نام ہوئی ہے، مردہ حالت میں ہسپتال میں لائے گئے تھے جن کا پوسٹ مارٹم پولیس کی موجودگی میں رات گئے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اسلامی جمعیت طلبا کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے طالبعلم طفیل کا تعلق ان کی تنظیم سے ہے۔ جمعیت کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہلاک ہونے والے طالبعلم کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔
ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان راجہ عمیر کے مطابق طفیل کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا اور وہ یونیورسٹی میں معاشیات کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
پمز ترجمان کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کا سلسلہ جمعرات کی رات آٹھ بج کر 20 منٹ پر شروع ہوا۔ انھوں نے کہا کہ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ دو طلبا کی حالت نازک ہے۔

،تصویر کا ذریعہIIUI
جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے سیکریٹری اطلاعات سجاد عباسی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں گذشتہ تین روز سے ایجوکیشنل ایکسپو جاری تھی جس کا انعقاد جمعیت کے کارکنان کی جانب سے کیا گیا تھا۔
’ایکسپو کا افتتاح منگل کے روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کیا تھا اور جمعرات کو اس کا آخری روز تھا۔ واقعہ عشا کی نماز کے اوقات میں اس وقت پیش آیا جب جمعیت کے سابق اراکین اور عہدیدارن کی ایک نشست جاری تھی۔‘
اسلامی جمعیت طلبا کی طرف سے ہلاک ہونے والے طالبعلم کی نمازِ جنازہ جمعہ کی صبح اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ کشمیر ہائی وے پر پڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
طلبا میں تصادم کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سماجی کارکنان، طلبا اور دیگر افراد نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی کارکن عمار علی جان نے ٹویٹ کی کہ طالبعلم کے قتل کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا، تشدد نے ہمارے معاشرے کے ہر پہلو کو پامال کیا ہے۔
’تمام گروہوں کو عدم تشدد کی راہ اپنانا ہو گی۔ تشدد کرنے والے جمہوریت اور انسانیت کے بنیادی اصولوں کو مجروح کرتے ہیں۔‘

،تصویر کا ذریعہ@ammaralijan
ٹوئٹر صارف زاہد علی نے لکھا کہ اظہار کے جمہوری ذرائع کی عدم موجودگی اس قسم کے پرتشدد واقعات کو جنم دیتی ہے جو آج اسلامک یونیورسٹی میں پیش آیا۔ ہمیں تنقیدی سوچ، بات چیت اور عدم تشدد کے جمہوری ذرائع پر عمل کرنے کے لیے اب طلبہ یونینز کی ضرورت ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
ہارون نامی صارف نے سوال کیا کہ حکومت کہاں ہے؟ حکومت کل لاہور میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صورتحال کو سنبھال نہ پائی اور آج وفاقی دارالحکومت کی ایک بین الاقوامی یونیورسٹی میں چند افراد اسلحہ لائے اور طلبا کو ہلاک اور زخمی کیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ یہ تمام پاکستانیوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو کیا دے رہے ہیں اور تعلیمی اداروں میں ان کو کیسا ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
’اسلامک یونیورسٹی جیسے واقعات ایک تشویشناک صورتحال کو جنم دیتے ہیں کہ ہماری نئی نسل کس راستے پر گامزن ہے؟‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3









