چندریان 2: چاند کی سطح پر انڈین چاند گاڑی وکرم لینڈر مل گئی، آئی ایس آر او چیف کے سیون

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چیف کے سیون نے اتوار کو کہا ہے کہ خلائی مشن چندریان 2 کی چاند گاڑی وکرم لینڈر کو چاند کی سطح پر تلاش کر لیا گیا ہے۔
سنیچر کو انڈیا کے خلائی مشن کو اس وقت دھچکا پہنچا تھا جب وکرم لینڈر کا چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
انڈین خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق کے سیون نے کہا ہے کہ 'ہم نے چاند کی سطح پر (وکرم) لینڈر کو تلاش کر لیا ہے۔'
'عین ممکن ہے کہ (وکرم لینڈر کی) لینڈنگ زور سے ہوئی۔'
یہ بھی پڑھیے
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا لینڈر کو کوئی نقصان پہنچا، تو اسرو چیف کا کہنا تھا کہ 'ہمیں فی الحال اس کا علم نہیں۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کے سیون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چاند پر انڈیا کے خلائی مشن کو جاری رکھا گیا ہے۔
انڈین خبر رساں ادارے اے این آئی کو دیے بیان میں اسرو چیف نے کہا اوربیٹر نے وکرم لینڈر کی تھرمل تصاویر کھینچ لی ہیں۔ 'ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس سے رابطہ بحال ہو سکے۔'
تاہم انھوں نے وضاحت کی کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
چاند گاڑی کا زمین سے رابطہ منقطع
سنیچر کو انڈین خلائی مشن چندریان 2 کے ساتھ رابطہ اس وقت منقطع ہوا جب اس کا وکرم لینڈر چاند کے جنوبی قطب پر لینڈنگ سے چند لمحے دور تھا۔
اسرو کے چیف نے مشن کے بارے میں کہا تھا کہ 'چاند گاڑی وکرم منصوبے کے مطابق اتر رہی تھی اور چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر دور سب کچھ معمول پر تھا۔'
’لیکن اس کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے گا۔‘
اگر انڈیا کو اس مشن میں کامیابی حاصل ہو جاتی تو وہ سابق سوویت یونین، امریکہ اور چین کے بعد چاند کی سطح پر لینڈ کرنے والا چوتھا ملک بن جاتا۔
یاد رہے کہ انڈیا کے چاند کے پہلے مشن چندریان 1 نے ریڈارز کی مدد سے سنہ 2008 میں چاند کی سطح پر پانی کی پہلی اور سب سے مفصل تلاش کی تھی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
آگے کیا ہو گا؟
اسرو کے مطابق کیمرے سے لی گئی تصاویر سے ثابت ہوا ہے کہ وکرم لینڈر میں ’پرگیان روور‘ نامی ایسی گاڑی اب بھی موجود ہے جو چاند کی سرزمین کی جانچ پڑتال کر سکتی ہے۔ 27 کلو کے اس روور میں ایسے آلات ہیں جو معلومات اکٹھی کر کے زمین پر بھیج سکتے ہیں۔
اسرو کو موصول ہوئی تصاویر کے مطابق چاند گاڑی نے اپنے ہدف سے کچھ ہی میٹر دور لینڈ کیا ہے۔ توقعات کے برعکس یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لینڈنگ زوردار ٹکر کی شکل میں ہوئی۔
انڈیا کے سائنسدان کوشش کر رہے ہیں کہ وکرم لینڈر سے رابطہ قائم کر کے ڈیٹا حاصل کر سکیں۔
مشن چندریان 2 سے انڈیا کا بنیادی مقصد چاند پر پانی سے متعلق معلومات اکٹھی کرنا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
’خلائی سفر مشکل ہے‘
امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے انڈیا کے خلائی ادارے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم اسرو کے چاند کے جنوبی قطب پر اترنے کی کوشش کو سراہتے ہیں۔ آپ نے اپنے سفر سے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔ اور ہم آپ کے ساتھ مستقبل میں شمسی نظام میں مزید دریافتیں کرنا چاہیں گے۔‘
ناسا نے یہ بھی کہا کہ ’خلائی سفر مشکل کام ہے۔‘
اسی طرح متحدہ عرب امارات کے خلائی ادارے نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اسرو کی حمایت کی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ’انڈیا نے ثابت کیا ہے کہ وہ خلائی شعبے میں ایک سٹریٹیجک کردار رکھتا ہے۔‘
’(انڈیا) ترقیاتی کاموں اور کامیابیوں میں (ہمارا) ایک اہم ساتھی ہے۔‘











