ہانیہ، عباس بات چیت اردن میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہانیہ نے صدر محمودعباس سے مذاکرات کے لیے اردن کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کر لی ہے۔ اردن نے فلسطینی وزیر اعظم اور صدر کے درمیان جاری محاذ آرائی کو ختم کرانے میں مدد دینے کی پیشکش تھی۔ حماس کے ایک ترجمان غازی حماد نے مذاکرات کے لیے مسٹر ہانیہ کی رضامندی کی تصدیق کی۔ اردن کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ صدر محمود عباس کی تنظیم فتح اور وزیراعظم اسماعیل ہانیہ کے تنظیم حماس کے درمیان بات چیت کی میزبانی کو تیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر عباس پہلے ہی اردن پہنچ چکے ہیں جہاں وہ وزیراعظم معروف البخیت سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ حماس اور فتح کی قیادت کے مابین اس وقت تناؤ پیدا ہوگیا تھا جب فتح سے تعلق رکھنے والے فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے مخلوط حکومت کے بارے میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا تھا۔ | اسی بارے میں غرب اردن: رکاوٹیں ہٹانے کا اعلان25 December, 2006 | آس پاس انتخابات جلد ہونگے: محمود عباس16 December, 2006 | آس پاس فلسطینیوں میں فائر بندی کا اعلان20 December, 2006 | آس پاس الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے: حماس18 December, 2006 | آس پاس فلسطینی گروپوں میں ’سمجھوتہ‘17 December, 2006 | آس پاس اسرائیل نے ھنیہ کا راستہ روک دیا14 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||