BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 August, 2006, 11:15 GMT 16:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لندن سازش کیسے پکڑی گئی؟

 پاکستان اخبارات
پاکستانی اخبارات میں مبینہ سازش کی کہانیاں الگ الگ اور ملتی جلتی
پاکستان کے بڑے اخبارات نے جمعرات کو منکشف کیئے جانے والے دہشت گردی کے مبینہ لندن پلان کی تفصیلات اپنے ذرائع کے حوالے سے شائع کی ہیں۔

روزنامہ جنگ اور ڈیلی ٹائمز نے یہ رپورٹیں شائع کی ہیں کہ لندن سازش اس وقت پکڑی گئی جب زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے برطانیہ سے بھاری رقوم پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے بینکوں میں بھیجی گئیں۔

انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز نے لندن پلان کی ایک مختلف کہانی اپنے شہ سرخی کے ساتھ شائع کی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں قائم ایک خیراتی ادارہ نے گزشتہ سال دسمبر میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے ایک پاؤنڈ اسٹرلنگ میں بڑی رقم میرپور کشمیر کے تین مختلف بینکوں۔ سعودی پاک کمرشیل بنک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور حبیب بینک کے ذریعے تین افراد کے نام منتقل کیں۔

اخبار کے ذرائع کے مطابق یہ رقوم جن لوگوں کےنام منتقل کی گئی وہ تینوں کشمیری ہیں۔ تاہم اخبار کو ان کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔

کندن سے بڑی رقم کی منتقلی
 برطانیہ میں قائم ایک خیراتی ادارہ نے گزشتہ سال دسمبر میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے ایک پاؤنڈ اسٹرلنگ میں بڑی رقم میرپور کشمیر کے تین مختلف بنکوں۔ سعودی پاک کمرشل بنک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک اور حبیب بنک کے ذریعے تین افراد کے نام منتقل کیں

اس سال جون میں برطانوی حکام (یو کے نیشنل ٹیررسٹ فنانشل انویسٹی گیشن یونٹ) نے اس رقم کی منتقلی کا پاکستان کی ایف آئی اے کو بتایا۔ اس ادارہ نے ان تینوں افراد سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے لندن سازش کی اہم تفصیلات کا انکشاف کر دیا۔

اخبارکے مطابق جس چیز نے شبہ پیدا کی وہ یہ تھی کہ ایک بڑی رقم کسی ادارہ کی بجائے تین افراد کے نام منتقل کی گئی۔

روزنامہ ڈان نے اپنی صفحہ اول کی رپورٹ میں اس پلان کی تفصیلات ذرا مختلف بتائی ہیں۔

اخبار کا کہنا ہے کہ پلان کا انکشاف اس وقت ہوا جب پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے راشد رؤف نامی ایک برطانوی شہری کو حراست میں لیا گیا۔

ٹیلی فون اور میل کی نگرانی
 گرفتار کیا جانے والے مشتبہ شخص کی گزشتہ چھ ماہ سے نگرانی کی جارہی تھی اور اس کی ٹیلی فون کالیں اور انٹرنیٹ پر پیغام رسانی پر نگاہ رکھی جارہی تھی

اب یہ ظاہر نہیں کہ راشد رؤف کو بھی میرپور کے بینکوں میں رقوم کی منتقلی کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا جیسا کہ ڈیلی ٹائمز کی رپورٹ ہے یا مبینہ کھاتہ داروں کی نشان دہی پر۔

اخبار کے ذرائع کے مطابق راشد رؤف طیب رؤف کے والد ہیں جنہیں لندن میں سات جولائی کے ٹرین دھماکوں کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈان کا کہنا ہے کہ گرفتار کیئے جانے والے مشتبہ شخص کی گزشتہ چھ ماہ سے نگرانی کی جارہی تھی اور ان کی ٹیلی فون کالیں اور انٹرنیٹ پر پیغام رسانی پر نگاہ رکھی جارہی تھی۔

ڈان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے یہ معلومات لندن کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو فراہم کیں جس نے چھاپے مار کر لندن میں اکیس لوگوں کو گرفتار کیا۔

تعلق کی تصدیق نہیں ہو سکی
 چار اسلامی تنظیموں کی نگرانی شروع کردی ہے جن میں دو تنظیمیں۔ المہاجرون اور حزب التحریر برطانیہ سے تعلق رکھتی ہیں اور دو پاکستانی ہیں۔ لشکر طیبہ اور لشکر جھنگوی۔ تاہم اخبا رکا کہنا ہے کہ سازش کے مشتبہ افراد کے ان تنظیموں سے تعلق کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی

اخبار کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس ذرائع نے اس سازش کے بے نقاب ہونے کے بعد چار اسلامی تنظیموں کی نگرانی شروع کردی ہے جن میں دو تنظیمیں، المہاجرون اور حزب التحریر برطانیہ سے تعلق رکھتی ہیں اور دو پاکستان سے جن کے نام لشکر طیبہ اور لشکر جھنگوی بتائے جاتے ہیں۔ تاہم اخبا ر کا کہنا ہے کہ ابھی ان تنظیموں سے سازش کے مشتبہ افراد کے تعلق کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ڈان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے اداروں نے ابھی تک پاکستان سے نو گرفتاریاں کی ہیں جن میں سے سات کو لندن سازش سے تعلق کے الزام میں جمعہ کو ملک کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے تین کو جمعہ کی صبح اسلام آباد ائر پورٹ سے اور چار کو جہلم کے پاس ایک گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔

تاہم اخبار کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے نام اور تفصیلات ابھی تک ظاہر نہیں کی گئیں۔ پاکستان کے وزیر داخلہ نے کچھ افراد کی گرفتاری کی تصدیق تو کی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس مرحلہ پر ان کے نام ظاہر کرنے سے تفتیش کو نقصان پہنچے گا۔

پولیس اہلکاربرطانیہ میں گرفتاریاں
مقامی لوگ، ہمسائے کیا کہتے ہیں۔
’ناکام منصوبہ‘
برطانوی اخبارات کیا کہتے ہیں
امریکہ میں ریڈ الرٹ
11/9 کے پانچ سال بعد امریکی زندگی پھر تبدیل
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد