آرنلڈ شوازنیگر کی نئی لڑائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کےگورنر آرنلڈ شوازنیگر نے آٹھ نومبر کوریاست میں ایک خصوصی انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ آرنلڈ ریاست کے رائج جمہوری قانون سےمزید سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ اس انتخاب میں کیلیفورنیا میں رہنے والوں کو ایک موقع دیا جائےگا کہ وہ ریاست کی خاص پالیسی کو تبدیل کرنے کےان اقدامات کے سلسلے میں ووٹ دیں جوگورنر کواس بات کا اختیار دیں کہ وہ ریاست کے بجٹ میں ٹریڈ یونینوں کےاثر وسوخ کو کم کر سکے۔ لیکن ان کے مخالف اس اعلان کو ان کی گرتی ہوئی مقبولیت کو دوبارہ سےحاصل کرنے کی ایک کوشش قرار دہ رہے ہیں اور ان کے اس فیصلے کے خلاف جدوجہد شروع کرنے کی اپنی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ ریاست کی مختلف ٹریڈ یونینوں نےگورنر کے اس اعلان کی مخالفت کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ریاست کو چلانے والے ان کے ہی ہاتھ ہیں۔ اس اعلان پر کیلیفورنیا کے باسیوں کے درمیان دو آراء پیدا ہوگئی ہیں ایک وہ جو اس اعلان کےحق میں ہیں اور دوسرے وہ جو اسے آرنلڈ کے سیاسی ہنی مون کااختتام قرار دے رہے ہیں ۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||