امریکی قافلے پر خود کش حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاع ہے کہ جنوبی افغانستان میں ایک امریکی فوجی قافلے کے نزدیک طاقتور بم دھماکہ ہوا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق اس حملے میں چار فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ فوج نے علاقے کی پولیس کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے کہ دھماکے میں چار فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ علاقے سے ہماری نامہ نگار رونالڈ بکر نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب امریکی فوجی قافلہ ایک سڑک سے گزر رہا تھا۔ واقعہ کی مزید تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں۔ قندھار میں سینئیر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ یہ ایک خود کش بم دھماکہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص دھماکہ کرنے سے قبل کار لے کر فوجی قافلے میں گھس گیا تھا۔ دو ہفتے قبل قندھار کی ایک مسجد میں ایک خود کش بم حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||