BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 August, 2004, 01:01 GMT 06:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
عراق میں تیل کی تنضیبات پر حملے سے تیل کی منڈی میں عدم استحکام پایا جاتا ہے
عراق میں تیل کی تنضیبات پر حملے سے تیل کی منڈی میں عدم استحکام پایا جاتا ہے
امریکہ میں تیل کا بھاؤ جمعرات کو منڈی بند ہونے پر دس دن میں نویں بار پچھلے ریکارڈ سے زیادہ اونچا چلاگیا۔

نیو یارک میں خام تیل کا بھاؤ ساڑھے پینتالیس ڈالر فی بیرل پر بند ہوا اگرچہ یہ دن میں اس سے بھی اونچا چلاگیا تھا۔

لندن میں برنٹ خام تیل کی قیمت میں 72 سینٹ کا اضافہ ہوا اور اس کا بھاؤ بیالیس عشاریہ انتیس پر بند ہوا۔

تیل کی عالمی منڈی میں یہ تیزی مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کی طرف سے تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کی خبروں کے بعد دیکھنے میں آئی۔

ان دھمکیوں کے پیش نظر عراقی حکام نے احتیاطی طور پر ایک پائپ لائن بند کر دی ہے اور اس کی وجہ سے تیل کی برآمدات آدھی رہ گئی ہیں۔

عراق اس وقت صرف اکتالیس ہزار بیرل فی گھنٹہ کے حساب سے تیل برآمد کر رہا ہے جب کہ عام طور پر یہ اسی ہزار بیرل فی گھنٹہ کے حساب سے تیل برآمد کرتا ہے۔

عراق کی تیل کی برآمدات کی ایک بہت بڑی مقدار بصرہ سے ہو کر گزرتی ہے جہاں مقتدی الصدر کے حامیوں نے عراقی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

بدھ کی شام سعودی عرب یہ اعلان کرچکا تھا کہ وہ یومیہ پیداوار میں ایک اعشاریہ تین ملین بیرل اضافہ کردے گا۔ لیکن سپلائی کے بارے میں منڈی کی تشویش میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔

عام طور سے کہا جارہا ہے کہ عراق سے تیل کی سپلائی کی بابت جو فکر مندی ہے اس نے منڈی میں یہ ہلچل مچارکھی ہے۔

اس کے علاوہ روسی سرمایہ کار یوکوس کے معاملے نے جلتی پہ تیل کا کام کیا ہے۔

یہ فکر مندی امریکہ کے سرکاری بیان میں بھی نظر آرہی ہے جس نے روس سے کہا ہے کہ اس کمپنی کے ساتھ اس کی جو قانونی لڑائی ہے اس میں سیاست گری سے گریز کیا جائے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دیکھنے میں یہ آرہا ہے کہ یوکوس کے معاملے کونمٹانے میں معمول کے طریقوں سے کام نہیں لیا جارہا ہے۔ اسی لیے تاجر برادری بہت محتاط ہو گئی ہے۔

روسی حکام کہتے ہیں کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ یوکوس کے ذمہ ٹیکس کے جو اربوں ڈالر نکلتے ہیں وہ بازیاب کیے جائیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد