تیزاب پھینکنےکا ملزم گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ضلع خانیوال میں جہانیاں کے نواحی گاؤں ایک سو تیرہ بٹا دس آر میں پولیس نے ایک خاندان کی تین عورتوں پر تیزاب پھینک کر زخمی کرنے کے الزام میں ایک مقامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ جہانیاں پولیس کے محرر دلشاد حسین نے بتایا کہ پولیس نے پیر کے روز مٹھائی فروش محمد انور کے بیان پر اس واقعہ کا تعزیرات پاکستان کی اقدام قتل کی دفعہ تین سو چوبیس کے تحت مقدمہ درج کرکے گاؤں کے بائیس سالہ لڑکے بلال کو اس الزام میں گرفتار کرلیا اور آج اسے میجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاجائے گا۔ پولیس نے تیزاب سے جلنے والے بستر، لڑکیوں کےکپڑے اور سامان بھی قبضہ میں لے لیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین میں صلح صفائی سے معاملہ حل کرانے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ مدعی محمد انور کا کہنا ہےکہ ملزم کچھ عرصہ سے اس کی لڑکیوں کو تنگ کررہا تھا جس پر اس نے اس کی سرزنش کی تھی اور اس کے والدین کو اس کی شکایت لگائی تھی جس پر اس نے ہفتہ کی شب اس کی گھر میں سوئی ہوئی بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||