 |  مقتدیٰ الصدر مزاحمت کاروں کی قیادت کر رہے ہیں |
عراق کے اہم شیعہ رہنماآیت اللہ علی ال سیستانی نے نجف میں شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر سے ملاقات کی ہے۔ آیت اللہ علی ال سیستانی کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران مقتدیٰ الصدر نے نجف میں لڑائی ختم کر نے میں آیت اللہ سیستانی کی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ مقتدیٰ الصدر کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نےمقتدیٰ الصدر کی حامی ملیشیااور امریکی فوج کے درمیان ہونے والی جنگ بندی پر تبادلۂ خیال کیا۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ آیت اللہ سیستانی کی کوشش ہے کہ مقتدیٰ الصدر کی حامی اور امریکی فوج کے درمیان مزید خون خرابہ نہ ہو تا کہ شیعہ برادری کے اتحاد کو ٹوٹ پھوٹ سے بچایا جاسکے۔ |