BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 April, 2004, 16:17 GMT 21:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مقتدیٰ الصدر پر دباؤ بڑھ رہا ہے
News image
مقتدیٰ الصدر نجف میں محصور ہیں
عراق پر امریکی سالاری میں قابض اتحادی افواج مزاحمت کرنے والے شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر پر دباؤ میں اضافہ کر رہی ہیں۔ الصدر نجف میں اپنی ملیشیا کے ساتھ موجود ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہزاروں فوجیوں نے شہر کے گرد حصار بنایا ہوا ہے۔ جبکہ کربلہ میں پرچے تقسیم کیے جا رہے ہیں جن میں مقتدیٰ الصدر کے مجرم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی اطلاع ہے کہ وہ غیرمشروط مذاکرات پر تیار ہوگئے ہیں اور ایران مصالحت کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔

الصدر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ حضرت علی کے روضہ کے قریب ہی موجود ہیں۔

ان کے ایک ایلچی عبدلکریم الانزی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ان کی الصدر سے ملاقات ہوئی تھی جس میں الصدر نے حالیہ بحران کے خاتمہ کے لئے مثبت تجاویز دی تھی۔

صدر بش نے امریکی فوج کے عراق میں رہنے کا عزم دہرایا ہے جبکہ کئی غیرملکی شہری اغوا کی وارداتوں کے بعد عراق چھوڑ رہے۔

نجف کے گرد دو ہزار پانچ سو امریکی فوجیوں کے علاوہ پولینڈ اور سپین کے فوجی بھی موجود ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد