ٹاک شوز میں’نازیبا زبان اور نامناسب رویے‘

پاکستان کے ٹی وی چینلز کے ٹاک شو میں اگر نا زیبا زبان استعمال ہو یا نا مناسب رویہ دیکھا جائے تو اس سلسلے میں صحافیوں یا چینل کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو سکتی ہے؟

سنیے بی بی سی اردو کے صحافی محمد حنیف، نجی ٹی وی شو کے میزبان عامر غوری اور صحافیوں کی تنظیم پاکستان فیڈرل یونیں آف جرنلسٹس یعنی پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل مظہر عباس سے گفتگو۔

ذرائع ابلاغ میں کس کا پلڑا بھاری؟ ان کا جو سمجھتے ہیں پاکستان میں دہشت گردی اور تمام مسائل غیر ملکی سازش کا حصہ ہیں یا ان کا جو مسائل کا پاکستان میں تلاش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہیں پر ان کا حل تلاش کیا جانا چاہیے۔ یہ سوال محمد حنیف کے سامنے رکھا گیا۔

محمد حنیف سے بات چیت سنیے

ٹاک شو کے ماحول کا ذمہ دار کون؟ سنیے ایک اینکر پرسن کی ہی زبانی

عامر غوری سے بات چیت سنیے

کیا ذرائع ابلاغ کے لیے کوئی ضابطۂ اخلاق ہے؟

مظہر عباس سے بات چیت سنیے