BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 April, 2007, 06:23 GMT 11:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کہیں نمبر تو نہیں بدل گیا؟

’سات برس میں اتنا ترقیاتی کام ہوا ہے کہ پچھلے باون برس میں نہ ہوا ہوگا‘
کم ازکم ایک برس سے حکمران مسلم لیگ کے ہر جلسے، پریس کانفرنس اور ریڈیو، ٹی وی پر ہونے والی صدر پرویز مشرف کی تقاریر کا نچوڑ یہ ہے کہ لوگوں کی اکثریت سرکاری، اقتصادی، سماجی، مذہبی اور آئینی پالیسیوں سے مطمئن ہے۔

خوشحالی میں اضافہ ہورہا ہے۔ میگا پروجیکٹس کی تکمیل سے اتنا روزگار پیدا ہوگا کہ سنبھالے نہ سنبھلے گا اور اس اقتصادی حرکت پذیری کے سبب پاکستان وسطی و مغربی ایشیا، چین ، بھارت اور خلیج کے درمیان ایک سٹرٹیجک تجارتی چوک بن جائے گا۔

سات برس میں اتنا ترقیاتی کام ہوا ہے کہ پچھلے باون برس میں نہ ہوا ہوگا۔

سٹاک ایکسچینج انڈیکس دیکھ لیں۔ زرِ مبادلہ کے بارہ بلین ڈالر سے زائد زخائر چیک کر لیں۔ تعلیم اور صحت کے بجٹ پر نظر مار لیں۔ سڑکوں پر نئی کاروں کا اژدھام ملاحظہ فرما لیں۔ موٹر سائیکلوں کی سالانہ پیداوار اور خریداری کو دھیان میں رکھیں اور ہر تیسرے ہاتھ میں موبائل فون دیکھ لیں۔۔۔

سوال یہ ہے کہ جب سب کچھ ٹھیک سمت میں جارہا ہے تو اچھی بھلی آمدنی والا مڈل کلاسیا وکیل ہاتھ میں پتھر لے کر کیوں دوڑ رہا ہے اور لاٹھی سے اپنا سر کیوں پھٹوا رہا ہے۔

News image
 سوال یہ ہے کہ جب سب کچھ ٹھیک سمت میں جارہا ہے تو اچھی بھلی آمدنی والا مڈل کلاسیا وکیل ہاتھ میں پتھر لے کر کیوں دوڑ رہا ہے اور لاٹھی سے اپنا سر کیوں پھٹوا رہا ہے

سرکاری لال مسجد کا مولوی لٹھ لے کےروشن خیالی اور اعتدال پسندی کی پالیسی کو کیوں کاٹ کھانے دوڑ رہا ہے۔

سرکاری تعلیمی بجٹ میں دس گنا اضافے کے بعد بھی عام آدمی کیوں روٹی، کپڑے اور رہائش کا وعدہ کرنے والے مدرسے کی طرف بچے کی انگلی پکڑے چلا جا رہا ہے۔ کیا وہ اپنے جگر گوشے کو تنگ نظر بنیاد پرست بنانا چاہتا ہے یا پھر اچھے سکولوں کے گیٹ اس کے لیے بہت اونچے ہوگئے ہیں۔

صحت کے بجٹ میں پانچ گنا اضافے کے بعد بھی ایک آدمی کیوں اپنا یا اپنی بیوی کا گردہ بیچ رہا ہے۔ کیا وہ کوئی خدا ترس ہے یا اس کے پاس ایک گردہ فالتو ہے۔

کیا لوگوں کے پاس اتنا پیسہ آ گیا ہے کہ وہ دھڑا دھڑ گاڑیاں اور موٹر سائکلیں خرید رہے ہیں یا ان میں سے نوے فیصد بینکوں اور لیزنگ کمپنیوں کے مقروض ہیں۔

اور یہ کون نوجوان ہیں جو موبائل فون، گاڑیاں اور موٹر سائکلیں گن پوائنٹ پر چھین رہے ہیں۔اور چھین کر لے کہاں جارہے ہیں۔ کیا ان میں بھی را، القاعدہ یا طالبان کا ہاتھ ہے۔

آخر غیر سرکاری بلوچ منہ پر اور سرکاری بلوچ پیٹھ پیچھے گالی کیوں دے رہا ہے۔

’صدر پرویز مشرف کی تقاریر کا نچوڑ یہ ہے کہ لوگوں کی اکثریت سرکاری، اقتصادی، سماجی، مذہبی اور آئینی پالیسیوں سے مطمئن ہے‘

اور یہ امریکہ، افغانستان، ہندوستان اور ایران کو کیا ہوگیا ہے جو ایک ایسی حکومت کو مستقلاً ملزم ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں جو اپنے تئیں دہشت گردی کے خلاف مسلمان ملکوں کے اتحاد، مسئلہ فلسطین اور مسئلہ عراق کے حل اور افغانستان اور کشمیر میں قیامِ امن اور ایران و امریکہ کے درمیان مصالحت کے لیے ہلکان ہورہی ہے۔

ہوسکتا ہے کہ بقول صدر مشرف یہ سب وہ حاسد قوتیں یا ان کے مٹھی بھر ایجنٹ کروا رہے ہوں جنہیں پاکستان کی ترقی اور مفاد ایک آنکھ نہیں بھاتا۔

لیکن یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ باری کا یہ بخار اور پھوڑے کسی گہرے مرض کی نشانیاں ہوں۔

میں ہر چھ ماہ بعد اپنی نگاہ چیک کراتا ہوں مبادا نمبر نہ بدل گیا ہو۔ کیا صدرِ مملکت بھی کراتے ہیں ؟؟؟

 بات سے باتتے وچ مرزا یار پھرے
’امریکہ نے عزت کرانے کے مواقع ضائع کیے‘
 بات سے باتپی آئی اے کا نوحہ
’نجکاری کے کمیلے کی جانب رواں دواں ادارہ‘
کمپیوٹرائزڈ عدلیہ
عدالتی نظام کو کمپیوٹرائزڈ کردیا جائے
’گھر سے اٹھا ہے فتنہ‘
صدر مشرف کو پریشان ہونے کی اشد ضرورت ہے
بھگوان کا انصاف
’انصاف مل سکتا ہے تو صرف بھگوان سے‘
مجھے کچھ ہوگیا ہے
دلی دربار، ایوانِ صدر، لال قلعہ یا مسجد،سب گڈمڈ
 بات سے باتکاربن یا بن لادن
’ کاربن ڈائی اوکسائیڈ اسامہ سے زیادہ خطرناک‘
اسی بارے میں
’سافٹ امیج‘ ابھارنے کی کوشش
18 February, 2007 | قلم اور کالم
پی آئی اے کا نوحہ
04 March, 2007 | قلم اور کالم
گھر سے اٹھا ہے فتنہ: وسعت
18 March, 2007 | قلم اور کالم
’انصاف مل سکتا ہے تو بھگوان سے‘
25 March, 2007 | قلم اور کالم
مجھے کچھ ہوگیا ہے: وسعت اللہ خان
01 April, 2007 | قلم اور کالم
’کم از کم وعدہ تو کیا‘
04 April, 2007 | قلم اور کالم
کاربن گیس اسامہ سے خطرناک
04 February, 2007 | قلم اور کالم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد