BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 August, 2006, 14:31 GMT 19:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تینتیس فیصد تو حل ہوگیا

بگٹی کا ہلاکت کی سیاسی جماعتوں نے مذمت کی ہے
نواب اکبر خان کو ساٹھ برس پہلے اپنے قبیلے کی سرداری پر قبضہ کرنے کا کوئی حق نہیں تھا۔ سرداری یا اقتدار پر قبضہ صرف تھرو پراپرچینل ہی کیا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ ایوب خان سے پرویزمشرف تک پاکستان کی تاریخ میں کیا گیا۔

اکبر خان کو بالکل حق نہیں تھا کہ وہ ذاتی عقوبت خانوں میں اپنے قبائلی مخالفین کو ڈال کر بھول جائے یا انہیں غائب کروادے یا ان پر تشدد کرے۔ یہ استحقاق تو صرف پولیس کے کچھ ایس ایچ اوز یا خفیہ اداروں کے لیئے مخصوص ہے۔

اکبر خان کے پاس اس بات کا کوئی جواز نہیں تھا کہ وہ اپنے علاقے میں کام کرنے والی معدنی وسائل کی کمپنیوں یا سرکاری اداروں سے بھتہ وصول کرے یا ان اداروں میں اپنے قبیلے کے لوگوں کو جبراً بھرتی کرانے کے لیئے دھونس، دھاندلی اور بلیک میلنگ کے حربے استعمال کرے۔ یہ حق صرف حکومتِ وقت میں شامل بعض منظورِ نظر شخصیات اور سیاسی گروہوں ہی کا ہے۔

اکبر بگٹی کی یہ ضد بھی غیر ضروری تھی کہ وہ اپنے فیصلے مروجہ ملکی قوانین کے تحت نہیں بلکہ قبائلی رسم و رواج کے تحت جرگے کے ذریعے کریں گے اور اپنے حامیوں کو غیر مسلح نہیں کریں گے۔اس طرح کی چھوٹ اور مراعت حاصل کرنے کے لیئے ضروری تھا کہ نواب بگٹی حکومت کی اطاعت میں رہتے جیسا کہ وہ ایک عرصے تک رہے بھی۔ سرتابی کے بعد انہوں نے دیکھا کہ جن لوگوں نے تابعداری اور اطاعت کی شرط پوری کی انکی نہ صرف سرکار نے صدقِ دل سے مدد کی بلکہ انہیں فوج کے تحفظ میں جرگہ منعقد کرنے اور نواب بگٹی کی سرداری چھیننے کے اعلان کا بھی موقع فراہم کیا گیا۔

جب نواب اکبرخان بگٹی وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ کے منصب پرفائز ہوئے یا بلوچستان کے گورنر اور پھر وزیرِ اعلی بنے یا صوبائی و قومی اسمبلی کے رکن رہے اور ان تمام حیثیتوں میں وفاقِ پاکستان سے وفاداری اور سالمیت کے تحفظ اور آئین کی مکمل پاسداری کا حلف اٹھاتے رہے۔ تب بھی ان کے قبیلے میں سچائی کے دعویدار ملزم کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیئے سرخ کوئلوں پر چلنا پڑتا تھا۔ان کے قبیلے کے لوگ زبردستی پاکستان پٹرولیم کی تنصیبات پر کام کررہے تھے اور ان کی تنخواہیں بگٹی صاحب کی جیب میں جارہی تھیں۔گیس کی کروڑوں روپے کی رائلٹی کا حساب کتاب لینے والا کوئی نہیں تھا۔اسوقت بھی وہ اپنے علاقے میں اور علاقے سے باہر جرگوں میں مدعو ہوتے تھے۔اس وقت بھی وہ ظالمانہ سرداری نظام کے اہم ستون تھے۔

لیکن انہیں وزیرِ مملکت برائے داخلہ یا گورنر یا وزیرِ اعلی بناتے ہوئے یا پارلیمانی رکنیت کا حلف دلاتے ہوئے کسی نے یہ عیب نہیں گنوائے۔کسی نے ان کی تقرری پر اعتراض نہیں کیا۔ نہ جی ایچ کیو نے، نہ ایوانِ صدر نے اور نہ ایوانِ وزیرِ اعظم نے۔ کسی نے بھی نہیں۔

نواب اکبر خان کی ملک دشمنی، شرپسندی اور دہشت گردی کا انکشاف اس دن سے ہونا شروع ہوا جب انہوں نے ڈاکٹر شازیہ ریپ کیس میں کسی کیپٹن حماد کا نام لیا اور صدرِ ملکت کی اس بات پر بھی اعتبار نہیں کیا کہ کیپٹن بے گناہ ہے۔ اور پھر نواب بگٹی کے مطالبات بڑھتے ہی چلے گئے اور وہ اسٹیبلشمنٹ کا دردِ سر بنتے ہی چلے گئے۔

صدر پرویز مشرف کے بقول بلوچستان میں سوائے تین سرداروں کی شرپسندی کے کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ کل چھبیس اگست کو روپوش اور مفرور نواب اکبر خان بگٹی کے پہاڑی غار کی چھت گرنے سے بلوچستان کا تینتس فیصد مسئلہ تو حل ہوگیا۔اب انتظار اس کا ہے کہ باقی چھیاسٹھ فیصد مسئلہ کب تک حل ہوگا۔

بات سے باتریڈیو ایکٹو لوگ
ڈی جی خان میں وسعت ’وی آئی پی‘ کیسے بنے؟
بات سے باتبھیڑیوں کو مرنے دو
خودکشی ایک جنگی حربہ ہے! وسعت اللہ خان
بات سے باتآخری کیل
صحافتی تفاخر کے قلعے میں شگاف: وسعت اللہ
غزہ کی این فرینک
غزہ کی چھ سالہ بچی آب بیتی بھی لکھ نہیں پائی
کیسے سمجھاؤں کہ۔۔
’لیزرگائیڈڈ بم نہیں کامن سنس کا ہتھیار چاہیئے‘
جنوب خالی ہو رہا ہے
ڈیڈ لائن سے فرار: وسعت اللہ بیروت سے
اسی بارے میں
بھیڑیوں کو مرنے دو
11 June, 2006 | قلم اور کالم
نصف شب کی دستک
18 June, 2006 | قلم اور کالم
دور اندیش ہٹ دھرمی
25 June, 2006 | قلم اور کالم
غزہ کی چھ سالہ این فرینک کا نوحہ
09 July, 2006 | قلم اور کالم
آخری کیل
16 July, 2006 | قلم اور کالم
’ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے‘
01 August, 2006 | قلم اور کالم
دو رخا ہونے کے فوائد
09 April, 2006 | قلم اور کالم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد