How Come لیکن کیوں؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اگر میں یہ توقع نہیں کرتا کہ آپ میرے کمرے میں آئے بیٹھے ہوں گے تو آپ کو اچانک وہاں دیکھ کر میں کہہ سکتا ہوں: How come you are sitting here?1 اس بات کو یوں بھی کہا جا سکتا ہے : Why are you sitting here?2 لیکن قابلِ غور بات یہ ہے کہ پہلی صورت میں جملے کی ساخت بیانیہ ہی رہی ہے جبکہ دوسری صورت میں جملہ سوالیہ ساخت کا بن گیا ہے یعنی اس میں امدادی فعل اپنی جگہ تبدیل کر کے فاعل سے پہلے آ گیا ہے۔ اس بات کی مزید وضاحت کے لئے ایک جملہ دیکھئیے: Jameel ate 20 mangoes. اگر آپ یہ جاننے کے خواہش مند ہیں کی جمیل بیس آم کیوں کھا گیا ہے تو جملے کی ساخت تبدیل کئے بغیر صرف شروع میں دو الفاظ کا اضافہ کر دیجئے: How come Jameel ate 20 mangoes?1 البتہ ایک بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ یہ ساخت عموماً بول چال میں استعمال ہوتی ہے اور سنجیدہ تحریر میں اس سے گریز کیا جاتا ہے۔ اب ہم مشق کے لئے کچھ جملے دے رہے ہیں جن میں ایک طرح کے جملوں کو دوسری طرح کے جملوں میں تبدیل کرنا ہوگا۔ Why can't she go with you?1 تو آئیے اب ذیل کے جملوں کو آپ خود تبدیل کیجئیے۔ ہم ایک بار پھر یاد دلا دیں کہ تبدیل شدہ صورت میں جملے کی ساخت بیانیہ ہی رہے گی البتہ شروع میں دو لفظوں کا اضافہ ہو جائے گا یعنی: Why did you pay so much?1 اُمید ہے کہ آپ نے یہ مشق آسانی سے کر لی ہوگی۔ اس میں چند جملے ایسے تھے جن میں ’ٹینس‘ کا خیال رکھنا بہت ضروری تھا۔ آپ کی سہولت کے لئے ہم تمام جملوں کی تبدیل شدہ شکل ذیل میں دے رہے ہیں۔ موازنہ کر کے دیکھئیے کہ آپ کے کتنے جملے درست تھے۔ How come you paid so much? 1 |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||