BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 April, 2005, 16:22 GMT 21:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
Rip off کہاں سے آیا

News image
رِپ آف کا مطلب دھوکا دینا، دغا بازی کرنا یا لوٹ کھسوٹ مچانا ہے۔
یہ لفظ زیادہ پرانا نہیں ہے بلکہ میرے زمانہء طالب علمی کے دوران ہی اخترا ع کیا گیا تھا اور اگر میں لاہور کی بجائے فلوریڈا میں زیرِ تعلیم ہوتا تو شاید اس لفظ کو زبان زدِ خاص و عام کرنے میں میری کوششیں بھی شامل ہو جاتیں۔

ذکر ہے سن انیس سو اکہتر کا اور مقام ہے امریکہ کی یونیورسٹی آف فلوریڈا۔ کچھ من چلے نوجوانوں نے ایک کتبہ تیار کیا ہے جس پر یہ عبارت درج ہے:

Come to the Ripoff Rally!Come and see how many ways you are getting ripped off

رِپ آف کا مطلب اس عبارت میں خود بخود ظاہر ہو رہا ہے یعنی دھوکا دینا، دغا بازی کرنا یا لوٹ کھسوٹ مچانا، اور طلباء اپنی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی جلسہ کرنا چاہتے تھے۔

جلسہ ہوا اور اس کے نتیجے میں یہ لفظ خاصا مشہور ہو گیا چنانچہ چند روز بعد ایک طالبہ نے یونیورسٹی کے مجّلےمیں ایک خط شائع کرایا جس میں شکایت تھی کہ یونیورسٹی کے دفتر میں اس کی جُزو وقتی ملازمت بغیر کسی وجہ کے ختم کر دی گئی ہے۔ لڑکی نے احتجاج کرتے ہوئے لکھا:

I have lost my job for no reason, ….. I am ripped off

انھی دنوں ہاسٹل کے ایک لڑکے کے یہاں چوری ہو گئی۔ اس نے اپنے کمرے کے باہر ایک بورڈ لگا دیا جس پر لکھا تھا:

I have been ripped off

اور اس عبارت کے نیچے ساتھی طالب علموں کو نصیحت کی گئی تھی کہ اپنے سامان کی خود حفاظت کیا کریں ، لیکن یونیورسٹی میں چوری کی وارداتیں بڑھتی رہیں یہاں تک کہ پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

ایک نوجوان پولیس افسر نے یونیورسٹی کے رسالے میں یہ تنبیہ شائع کرائی:

?Been ripped off lately
Watch out, thefts are increasing

(حال ہی میں آپکے ساتھ کوئی واردات ہوئی ہے؟ ہوشیار رہئیے، چوریاں بڑھتی جارہی ہیں)

یونیورسٹی آف فلوریڈا کی حدود سے نکل کر یہ لفظ سارے امریکہ کی سیر کرتا ہوا جب مغربی کنارے پر یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں پہنچا تو اسکے معنی میں مزید وسعت آ گئ۔ وہاں پر پروفیسر تھامس کنگ پرانے قبرستانوں اور شمشان گھاٹوں پر تحقیق کر رہے تھے اور انھیں اس بات کا بڑا دکھ ہوا تھا کہ امریکہ کے قدیم باشندوں نے اپنے مردے دفن کرنے کے لئے جو مقامات مخصوص کر رکھے تھے اُن سب پر بلڈوزر چلا کر وہاں نئی عمارتیں کھڑی کی جا رہی ہیں اور یوں ایک قدیم ثقافتی علامت کو ملیا میٹ کیا جا رہا ہے۔ پروفیسر نے اپنے ایک مضمون میں لکھا

The burial sites of the ancients are being ripped off at an amazing speed by home builders and their bulldozers.

گویا اب اس لفظ میں تباہ و برباد کرنے کا مفہوم بھی شامل ہو گیا۔ اور کچھ عرصہ بعد کھیلوں پر تبصرہ کرنے والے ایک ٹی وی مبصّر نے طول کھینچتے ہوئے ایک ٹینس میچ کے بارے میں لکھا:

" This is the longest tennis match in the recent history. Usually a
match is ripped off in forty to fifty minutes."

اور اسطرح چوری کرنے، دغا دینے اور تباہ و برباد کرنے کے ساتھ ساتھ تیزی سے ختم ہو جانے کا مفہوم بھی اس لفظ میں شامل ہو گیا۔

Rip کا لفظ انگریزی میں پہلے سے موجود تھا اور کاٹنے، پھاڑنے کے مفہوم میں استعمال ہوتا تھا لیکن یونیورسٹی آف فلوریڈا کے طلباء نے اس لفظ کے آگے ’آف‘ کا اضافہ کر کے انگریزی زبان کو ایک نیا لفظ دے دیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد