BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 March, 2005, 15:36 GMT 20:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طویل جملوں کی مشق

انگریزی سیکھیے
پچھلی دو نشستوں میں آپ نے انگریزی کے مُرکب اور پیچیدہ جملوں کی ساخت پر غور کیا اور دیکھا کہ کس طرح خیال کی چھوٹی چھوٹی اکائیوں کو باہم مربوط کر کے ایک جامع اور ہمہ گیر جملے کی شکل دی جا سکتی ہے۔

ہم نے چھوٹے چھوٹے مفرد جملوں کو ملا کر ایک مرکب جملہ بنانے کی کچھ مشق بھی کی تھی۔

آج ہم اس بات کا جائزہ لینا چاہتے ہیں کہ مرکب جملے کی ساخت پر ہمیں کہاں تک عبور حاصل ہوا ہے اور حروفِ ربط یعنی Conjunctions کااستعمال ہم
کتنی سہولت اور مہارت کے ساتھ کر سکتے ہیں۔

تو چلیے آج ہم ایک چھوٹی سی کہانی سنتے ہیں۔ کہانی بھی کیا ہے، ایک نقب زنی کی خبر ہے۔

ورکشاپ کے مالک نے جو رپورٹ درج کرائی ہے اسکے مطابق چور ایک کھڑکی کے راستے دُکان میں داخل ہوئے اور تجوری کی تلاش میں جُٹ گئے مگر تجوری ہوتی تو ملتی۔

چور بھی ایسے ڈھیٹ تھے کہ کچھ پائے بنا ٹلنے کا ارادہ نہ رکھتے تھے۔ بڑی تگ و دو کے بعد ایک پُرانا صندوق ملا۔ ہلا جلا کے دیکھا تو خاصہ بھاری تھا۔ چوروں نے سوچا ہو نہ ہو اسی میں سارا خزانہ ہے۔ مگر تالا توڑا تو اندر سے صرف کاٹھ کباڑ نکلا۔ چوروں نے غصّے میں آ کر اِس زور سے صندوق کو زمین پر پٹخا کہ ہمسائے میں دور تک اسکی دھمک پہنچی اور ساتھ والے گھر کے لوگ جاگ اُٹھے۔

ادھر چور تھے کہ خالی ہاتھ لوٹنا اپنی ہتک سمجھتے تھے۔ چنانچہ انھوں نے دُکان والے کی سائیکل ہی چُرانے کی ٹھانی مگر اسکے تالے کی زنجیر اتنی مظبوط تھی کہ چوروں سے ٹوٹ ہی نہ سکی۔ آخر انھوں نے سوچا کہ چلو اس ورکشاپ کے اوزار ہی چُرا لیے جائیں، چنانچہ انھوں نے اپنی بوریوں میں ورکشاپ کے اوزار بھرنے شروع کر دیے لیکن انھیں علم نہیں تھا کہ ہمسایوں نے پولیس کو خبر کر دی ہے اور بوریاں بھرنے میں انھوں نے اتنی دیر لگا دی کہ پولیس وہاں آن پہنچی اور سب چور دھر لیے گئے۔

خیر چوروں کی کہانی تو آپ نے سن لی اب اسی کہانی کو ذرا انگریزی میں پڑھئیے اور مشق میں خالی جگہوں کو مناسب ترین الفاظ سے پُر کیجیئے۔

ہر خالی جگہ کے لیے تین ممکنہ الفاظ موجود ہیں جن کی فہرست کہانی کے بعد درج کر دی گئی ہے۔

آپ خالی جگہ کا نمبر دیکھ کر فہرست میں اُسی نمبر کے سامنے لکھے ہوئے تین الفاظ پر غور کیجیئے اور جو لفظ مناسب ترین ہو اسے خالی جگہ میں لکھ دیجیئے۔

مشق

The owner reported that the bungling thieves broke into his workshop---- [1] a window, ----[2]searched in vain for a safe. ----[3] they never found one, they did not give up easily. ----[4] they found an old strongbox ----[5] smashed open ----[6] it seemed heavy. ----[7], it contained only scrap metal ----[8] the angry burglars threw it on the floor, thus making a loud crash ----[9] woke the neighbours!---- [10] they tried to steal the owner’s bicycle, ----[11] could not cut through the security chain ---- [12] they borrowed his best saw! ----[13] the police had been called, they ----[14] loaded their bags with tools. They took so long they were caught ----[15] they could get away.

اوپر کی کہانی میں خالی جگہوں کو نیچے دیے گئے الفاظ میں سے مناسب ترین لفظ ڈھونڈ کر پُر کیجئے

[1] by forcing / and forced / because they forced
[2] now / before / then
[3] although / because / however
[4] first / yet / also
[5] then / and / which they
[6] so / because / however
[7] however / so / despite that
[8] so / but / then
[9] that / by / for
[10] beforehand / next / previously
[11] and / but / although
[12] even though / despite / however
[13] because / not realising / afterwards
[14] nevertheless / next / eventually
[15] after / before / because

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد