BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 March, 2005, 13:16 GMT 18:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
Hazard کہاں سے آیا؟

News image
عربی کا لفظ ’الزھر‘ جب ہسپانیہ پہنچا تو اسکی شکل’azar‘ ہوگئی
جیسا کہ ہم جانتے ہیں ہر زندہ زبان اپنے ارد گرد کے حالات سے متاثر ہوتی ہے اور آس پاس کی زبانوں سے بھی استفادہ کرتی ہے۔ انگریزوں کی پہنچ چونکہ ہر خطے تک رہی ہے ۔کبھی حاکموں کے طور پر اور کبھی تاجروں یا فّنی ماہروں کے روپ میں۔اس لیے انگریزی زبان کا دیگر عالمی زبانوں سے اثر لینا قابلِ فہم ہے۔

انگریزی زبان اپنے لسانی خاندان کے لحاظ سے ایک ’ہند۔یورپی‘ یعنی انڈو یورپین زبان ہے لیکن دنیا بھر میں اپنے اثرورسوخ کے باعث اس کو دیگر لسانی خاندانوں سے استفادہ کرنے کا موقع بھی ملا ہے۔ مثلاً عربی زبان ’سامی‘ خاندان سے تعلق رکھتی ہے لیکن اس کے بہت سے الفاظ انگریزی میں در آئے ہیں۔

اصل میں ہاتھی کے لیے استعمال ہونے والا انگریزی لفظ Elephant عربی کے لفظ
’الفیل‘ سے ماخوذ ہے۔

admiral عربی کے امیرالبحر سے بگڑ کر بنا ہے اسی طرح الجبرا،الکیمی (الکیمیا) اور الکوحل کے الفاظ بھی ایک لمبا سفر طے کر کے عربی سے انگریزی میں پہنچے ہیں۔

اِس تمہید کی ضرورت یوں پیش آئی کہ آج ہم جس انگریزی لفظ کا پس منظر بیان کر رہے ہیں اسکی جڑیں بھی عربی زبان میں ہیں۔

آج کا لفظ ہے Hazard اور اس کا مطلب ہے ’خطرہ‘۔ مثلاً خطرات سے پُر زندگی کو کہیں گے : A life, full of hazards.

اِسم کے علاوہ یہ لفظ فعل کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً
The circus acrobats sometimes hazard their lives.
یعنی سرکس کے بازی گر بعض اوقات اپنی زندگی خطرے میں ڈال دیتے ہیں ۔

اس لفظ کا استعمال محاورے میں بھی ہوتا ہے، مثلاً اگر آپ ہر قیمت پہ کچھ کر
گزرنا چاہیں تو کہہ سکتے ہیں:
I’ll do it at all hazards.

یعنی میں اس کام کی خاطر ہر طرح کا خطرہ مول لینے کو تیار ہوں۔

اسکا اسم صفت ہو گا: Hazardous۔ مثلاً پہاڑ کی خطرناک چڑھائی کے بارے
میں ہم کہہ سکتے ہیں: It is a hazardous climb.

اور آئیے اب اس لفظ یعنی Hazard کے پس منظر پر ایک نگاہ ڈالتے ہیں:
عربی میں پانسے کے کھیل کو ’الزھر‘ کہا جاتا ہے۔ پانسہ یعنی ڈائس لکڑی، دھات، مٹی یا ہاتھی دانت (اور آج کل پلاسٹک) کا بنا ہوا وہ چھوٹا سا مکعب ہوتا ہے جس کے ہر پہلو پر ایک، دو، تین، چار، پانچ یا چھ نقطے بنے ہوتے ہیں۔

آجکل پانسے کے ذریعے کھیلا جانے والا مقبول ترین کھیل لُڈو ہے لیکن اصل میں پانسہ جُوا کھیلنے کے لئے بنایا گیا تھا۔ صلیبی جنگوں کے بعد عربی کا لفظ ’الزھر‘ جب ہسپانیہ پہنچا تو اسکی شکل’azar‘ ہوگئی اور یہی لفظ فرانس میں پہنچ کر Hasard بن گیا۔ انگریزی میں اسکی شکل ہے Hazard ۔

چونکہ پانسے کا کھیل ایک خطرناک چیز ہے اور نوسرباز لوگ میلوں ٹھیلوں میں بھولے بھالے افراد کو پانسے کے کھیل میں پھنسا کر لُوٹ لیا کرتے تھے۔ اس لیے
Hazard کا لفظ جو شروع میں محض ڈائِس یا پانسے کے لیے استعمال ہوتا تھا
بعد میں خطرے کی علامت بن گیا اور اب انگریزی میں اسکا مطلب محض
’خطرہ‘ ہی رہ گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد