BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 March, 2005, 14:11 GMT 19:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
Complex Sentences یعنی کمپلیکس جملے
News image
عارف وقار
پچھلی نشست میں ہم نے دیکھا تھا کہ خیال کی چند مُفرد اکائیوں کو ملا کر کسطرح ایک مرکب جملہ ترتیب دیا جا سکتا ہے۔ آج ہم مرکب جملے کی مزید تزئین وآرائش کی بات کریں گےاور دیکھیں گے کہ چھوٹے چھوٹے جملوں کو ملا کرایک بڑا جملہ بناتے حروفِ ربط conjunctions کے علاوہ ہمیں مزید کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

آئیے اس بات کی وضاحت ایک مثال سے کرتے ہیں۔
ذیل میں ایک ہی عمل سے تعلق رکھنے والے چار مفرد جملے دئیے گئے ہیں:
The driver parked the car
The driver came out of the car

He locked the car
He went into a nearby house

اِن جملوں کو جوڑ کر ایک مرکب جملے میں تبدیل کرنے کا سادہ طریقہ تو یہ ہوگا:

The driver parked the car, came out of it, locked it and went into

a nearby house

چاروں اجزا جُڑ تو گئے ہیں اور گرامر کے لحاظ سے جملہ درست بھی ہے۔ لیکن ایک قدم مزید آگے بڑھایا جائے تو یہی جملہ بہت بہتر شکل اختیار کر سکتا ہے۔

Having parked the car, the driver got out and locked the car before going into a nearby house.

اور آئیے اب ایک طالب علم کی ڈائری میں سے یہ چند جملے پڑھتے ہیں۔
The bell rang. I ran out of school. I needed to get home early. I was meeting a friend.

اِن جملوں کو ملا کر ایک مرکب جملہ یقیناً بن سکتا ہے لیکن انھیں ملانے کے کئی طریقے ہو سکتے ہیں۔ چند امکانی طریقے ہم یہاں درج کر رہے ہیں لیکن ان میں سے صرف ایک جملہ ایسا ہے جو پوری طرح رواں دواں ہے اور جس میں خیال کا بہاؤ بالکل ہموار ہے۔

آپ بھی ان جملوں کو پڑھیئے اور بتائیے کہ آپکے خیال میں کِس جملے کے اجزاء باہم مربوط ہیں اور پڑھنے میں خوشگوار محسوس ہوتے ہیں۔

I was meeting a friend, so I ran out of school because I needed to be at home early, when the bell rang

Needing to get home early to meet a friend, I ran out of school as soon as the bell rang

I ran out of school after the bell rang because I was meeting a friend and I needed to get home early

Because I was meeting a friend and needed to get home early, when the bell rang I ran out of school

اِن سبھی جملوں میں خیال تو ادا ہو گیا ہے لیکن جملہ (b) میں ایک ایسی جامعیت ہے جو دیگر جملوں میں ناپید ہے اس لئے ہم جملہ (b) کو بہترین مرکب جملہ قرار دیں گے۔

ہم آپ کی مزید مشق کے لئے ایک پیرا گراف دے رہے ہیں جس میں کچھ جملے نامکمل ہیں۔
آپ کو مختلف (Conjunctions) لگا کراِن جملوں کو مکمل کرنا ہے۔ جملوں کی تکمیل کے لئے آپ مندرجہ ذیل حروف ربط یعنی (Conjunctions) کی مدد
لے سکتے ہیں۔

with – as – after – which – while – then – although – but – until – causing – because – or – before

تو آئیے اب یہ پیرا گراف پڑھیےاور خالی جگہوں کو اسطرح پُر کیجئے کہ جملوں کی خوبصورتی اور جامعیت قائم رہے:

I flipped a coin into the air. It landed on its side, __________ rolled into the street, __________ a bicycle to swerve dangerously. The rider fell off, __________ smashing into a fruit and vegetable stall, __________ immediately collapsed. Turnips, carrots and potatoes rolled down the hill, __________ I did my best to stop them, __________ I could see what was about to happen! A woman __________ a heavy parcel was caught off balance __________ the vegetables poured over her, __________ she managed to stay standing __________ she was hit by an out-of-control cabbage.

The heavy parcel flew into the sky __________ crashing through a pet shop window and scattering a litter of kittens, puppies and parrots, __________ the woman ended up with a small monkey on her head, waving its tail. That’s the way with flipping a coin: you never know if it’s going to be heads __________ tails

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد