’زیرو آرٹیکل کا استعمال‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پچھلی نشست میں ہم نے جائزہ لیا تھا کہ انگریزی آرٹیکل ’دی‘ کا استعمال کن کن صورتوں میں ہوتا ہے اور کہاں کہاں’اے‘ یا’این‘ استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اس سلسلے میں ایک اہم نکتے کا ذکر ابھی باقی ہے اور وہ ہےجہاں اسم کو خالی چھوڑ دیا جاتا ہے اور کوئی بھی آرٹیکل استعمال نہیں کیا جاتا۔ اس صورتِ حال کو ’ زِیرو آرٹیکل‘ کا نام دیا جاتا ہے اور طالب علموں کے لئے اکثر یہ ایک ایسا بھاری پتھر ثابت ہوتا ہے جسے وہ محض چُوم کر پیچھے ہٹ جانے ہی میں عافیت سمجھتے ہیں۔ تو آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کن موقعوں پر آرٹیکل کا استعمال بالکل نہیں کیا جاتا۔ اول: ان اسماء سے پہلے جن میں چیزیں اپنی عمومی حالت میں بیان ہوں، مثلاً People are worried دوم: کھیلوں کے ذکر سے پہلے، مثلاً My son plays football سوم : ان اسماء سے پہلے جن کی جمع نہیں بنائی جا سکتی، مثلاً Information is important to any organization چہارم : ملکوں کے نام سے پہلے بھی آرٹیکل نہیں لگتا، مثلاً Germany is a great economic power لیکن اگر ملک کا نام واحد کی بجائے جمع کے صیغے میں ہو، یا اس میں سٹیٹس، کِنگڈم، ری پبلک، یا یونین وغیرہ کے الفاظ استعمال ہوئے ہوں تو پھر شروع میں آرٹیکل لگایا جاتا ہے، مثلاً Her mother lives in the United States پنجم: زبانوں کے ذکر سے پہلے آرٹیکل نہیں لگتا، مثلاً French is not spoken in this country ششم: کھانوں کے نام سے پہلے یعنی ناشتے، ظہرانے اور عشائیے وغیرہ سے قبل آرٹیکل نہیں لگتا، مثلاً Breakfast is the first meal of the day ہفتم: کسی شخص کے واحد نام سے پہلے آرٹیکل نہیں لگتا لیکن اگر میاں بیوی یا خاندان کی طرف اشارہ ہو اور جمع کا صیغہ استعمال ہو رہا ہو تو اس صورت میں آرٹیکل استعمال ہوتا ہے، مثلاً The Smiths don't live here anymore ہشتم: نام اور عہدے کے ساتھ آرٹیکل نہیں آتا، مثلاً Prince Charles is Queen Elizabeth's son لیکن صرف عہدے کا ذکر ہو تو آرٹیکل لگ سکتا ہے، مثلاً The Queen of England, The Pope نہم: پیشوں کے ذکر سے پہلے آرٹیکل نہیں لگایا جاتا: دہم: شہر، گلی، محلے،سٹیشن اور ایئر پورٹ وغیرہ کے نام سے پہلے عموماً آرٹیکل نہیں لگایا جاتا، مثلاً اور آخر میں انگریزی کی کچھ متعّین ساختوں کا ذکر جن میں آرٹیکل استعمال نہیں ہوتا۔ By car, by train, by air; on foot, on holiday, on air; at school, at work, at university; in church, in prison, in bed اس سلسلے کی اگلی نشست میں ہم آرٹیکل کی تینوں اقسام پر پھر سے نگاہ ڈالیں گے اور ایک مشق کے ذریعے یہ جانچنے کی کوشش کریں گے کہ آرٹیکل کے استعمال پر ہمیں کہاں تک دسترس حاصل ہو سکی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||