بوجھو تو جانیں: عنوان سوچیے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نومبر اٹھارہ کو لی جانے والی یہ تصویر جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے ایک نئے کھلاڑی ہاشم آملہ کی ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ان دنوں انڈیا کے دورے پر ہے اور انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اس کا پہلا ٹیسٹ میچ بیس نومبر کو کان پور میں ہوگا۔ یہ تصویر کان پور میں لی گئی جہاں پریکٹس کے دوران ہاشم اپنے ساتھوں کو ورزش کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ اس کے لیے کم سے کم الفاظ میں عنوان تجویز کیجئے
آپ اپنے عنوانات اردو، انگریزی یا رومن اردو میں بھی بھیج سکتے ہیں۔ علی نجم، سویڈن: زبردست کرکٹر۔ موجودہ دور میں اسلام پھیلانے کا بہترین راستہ۔ انور سعید ہتھ وچ بلا، سر تے ٹنڈ، چلو چلو رائے ونڈ شیخ عبدالمحسن، امریکہ ساری ٹیم جو یوں ہوجائے، سٹہ ختم ہو، اچھا قدم ہو ریحان ٹیملا، کراچی ملا الیون میں نیا اضافہ عثمان کولڈ، آسٹریا سعید کا شاگرد وقار احمد، سعوشی عرب پگڑی نہ باندھنا ورنہ پوری ٹیم گوانتانامو بے جائے گی ایم علی ، لندن چلو بھائی سب لوگ چلہ کی نیت کرلیں۔ آصف نور، متحدہ عرب امارات ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا احمد صدیقی، کراچی سعید انور کے گم شدہ بھائی جنوبی افریقہ میں پائے گئے۔ پریٹی گرل، آسٹریا دابر آملہ اپنائیے، ہاشم آملہ جیسی داڑھی پائیے محمد اقبال ڈیروی، ڈیرہ غازی خان امریکہ کو ایک اور دھچکہ شیر یار خان، سنگاپور: نام بدنام تو ویسے بھی ہے، کرکٹ ہی سہی۔ عمر، آسٹریا: ایک اوور میں چھ چھکے لگاؤں گا۔ آخر انور سعید کا بھائی ہوں۔ صالحہ عمارہ صدرہ شاہ، آسٹریا: یار بھوک لگی ہے۔ حسن میمن، کراچی: جیت گئے تو غازی، مرگئے تو شہید۔ عبدالمالک، مظفر گڑھ: میں ورزش کیوں کروں مجھےتو بارہواں کھلاڑی بننا ہے۔ جی ایم عباسی، خیرپور: پیڈ باندھ لوں پھر بتاتا ہوں تمہیں۔ ساحل عباسی، بہاولپور: خبردار، یہ نیوزی لینڈ کا ڈینئیل وٹوری ہے۔ داڑھی رکھ کر چکر دے رہا ہے۔ مصطفےٰعباسی، ملتان: اب دوسرا سعید انور بھگتو۔ عرفان پاشا، لاہور: اب باؤنسر بھی لگ گیا تو فرق نہیں پڑتا۔ عمر عارف، پاکستان: اب دوسو بنا کے ہی چھوڑوں گا۔ حسین سید، فیصل آباد: محنت کر اللہ پر چھوڑ۔ عرفان عنایت، پاکستان: کوئلے میں ھیرا۔ افسر زیب خان، افغانستان: مردِ میدان۔ ثناءخان، کراچی: کاش داڑھی کے ساتھ ساتھ سرپر بھی آملہ لگا لیتا۔ عطاءالقدوس، ٹورانٹو: ٹو ان ون۔ عروسہ خان، امریکہ: ایک وہ ہیں کہ تصویر بناآتی ہے اورہم ہیں کہ لیا اپنی ہی صورت کو بگاڑ۔ آصف منہاس، ٹورانٹو: معاف کرنا یہ داڑھی ہے بلا نہیں کہ آؤٹ نہ ہوتا۔ شفقت فرید، ٹورانٹو: دیکھ مگر پیار سے۔ محمد خورشید عالم ہاشمی، گکھڑ: لگ پتا جائےگا۔ صدرہ شاہ، آسٹریا: میں اسامہ بن لادن کی طرح لگ رہا ہوں۔ عثمان شاہ، آسٹریا: ڈر رہا ہوں کہیں بُش اسامہ سمجھ کر پکڑ نہ لے۔ جبران خلیل، لاہور: القائدہ اور کرکٹ کا حسین امتزاج۔ آشی، پاکستان: شاید سعید کا فارمولا کام کر جائے۔ زاہد راجہ، سپین: ساؤتھ افریقہ کا سعید انور حسن اختر، سپین: سعید انور بھائی، میرے شارٹس بھی آپ جیسے ہوں گے طارق سعید، ٹوبہ ٹیک سنگھ: معاف کرنا میں القائدہ والا نہیں عمران احمد اعظمی، انڈیا: دین ودنیا کا حسین امتزاج۔ علی عمران شاہیں، لاہور: اسلام زندہ باد۔ ابتسام گل، کراچی: سیریز جیت کر سہ روزہ پر نکل جاؤں گا۔ اسامہ ارشد،اٹک: کرکٹ کی دنیا کا ’نیو فیس‘۔ طارق محمود، سرگودھا: پیڈ اتار کر رائےونڈ چلنا چاہیے۔ محمد اجمل، اسلام آباد: سعید انور والا کام کروں گا ان کے ساتھ۔ اکرم ساندھو، اٹلانٹا: سعید انور کا بچھڑا ہوا بھائی۔ عمران یاسین، جہلم: سعید بھائی آپ نے تو کرکٹ کو خیرآباد کہہ دیا تھا۔ علینہ طاہر، کینیڈا: کاش آملے کا تیل بھی استعمال کر لیتا۔ نبیل عامر، کیلیفورنیا: قریب قریب آجائیے، انشاءاللہ فائدہ ہو گا۔ مختار صدیقی، عرب امارات: کرکٹ چھوڑو اور اللہ کو یاد کرو، جیسا کہ تمہاری شکل کہہ رہی ہے۔ شاہدہ اکرام، عرب امارات: ورزش کرو ٹھیک سے مجھے کیا دیکھ رہے ہو؟ حزب اللہ منگریو، حیدرآباد: کی ہو ریا اے جی؟ شہلہ اظہر، کینیڈا: بھائی آپ سے بیٹ کیا اٹھے گا داڑھی جو اٹھا رکھی ہے۔ ملک بوٹا، ٹورانٹو: محمد قریشی، برطانیہ: کرن جبران، کینیڈا: یہ اسامہ بن لادن نے کرکٹ ٹیم کب سے جوائن کر لی؟ ایمن سہیل، ٹوراٹو: بُش نے دیکھ لیا تو ٹیم کا حال عراق والا ہوگا۔ عفاف اظہر، ٹورانٹو: کرکٹ۔ دہشتگ ردوں کے زیرِنگرانی۔ صوبیہ شکیل، نیویارک: مُلا۔وہ بھی ساؤتھ افریقہ کی ٹیم میں۔ اب اللہ ہی تیرا بھلا کرے۔ مفتاح بدابہ، سوات: چلو اچھا ہوا ساؤتھ افریقہ کو بھی انور سعید مل گیا۔ علی محمد، فرانس: ڈرتا کیوں ہے، میں طالبان نہیں۔ عثمان، آسٹریا: ہا ہا، میرے پاس سر سے زیادہ گالوں پر بال ہیں۔ مجتبیٰ شیخ، ملتان: نامنظور۔ یہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے۔ اورنگزیب سلمان قریشی، کینیڈا: پیڈ کے ساتھ ساتھ کمر بھی کس لی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||