BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Monday, 17 May, 2004, 16:44 GMT 21:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بی جے پی کا دفتر: عنوان بھیجیں
News image
انڈیا کے حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی شکست نے میڈیا کو اور خود بی جے پی کو بھی حیران کردیا ہے۔ انتحابات کے ان نتائج کو آزادی کے بعد اب تک ہونے والے تمام انتخابات میں سب سے زیادہ حیران کن قرار دیا جارہا ہے۔ یہ تصویر بی جے پی کے دلی کے صدر دفاتر کے باہر لی گئی جہاں لگے ہوئے بل بورڈ پر سابق وزیرِ اعظم واجپئی، نائب وزیرِ اعظم اڈوانی اور بی جے پی کے صدر وینکہیہ نائیڈو دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ایک صفائی کرنے والا گھاس پھونس ہٹا رہا ہے۔ اس تصویر کے لئے عنوان منتخب کیجئے۔ اس کے لئے کم سے کم الفاظ میں عنوان تجویز کیجئے۔

آپ کے عنوانات

اپنے عنوانات آپ اردو، انگریزی یا رومن اردو میں بھیج سکتے ہیں۔


محمد عثمان، امریکہ
بھائی دیکھ کے، شاید کوئی چونی مل جائے


عاطف نذیر، انگلینڈ
ہم صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتے ہیں


عزادار رضوی، انڈیا
جھاڑو پھر جائے اس بڑھاپے پہ


فرخ بھٹی، ملتان، پاکستان
نہ تین میں نہ تیرہ میں


محسن نصیر، پاکستان
اوئے تینوں منہ کیا دیکھ رہے ہو، چلو نیچے آؤ


عظمی شاہ، برطانیہ
دل کے ارمانوں پر جھاڑو پھر گئی


سید عابد جیلانی، دبئی
دھو ڈالا


یوسف خان، سوات
گلشن کا خدا حافظ


شاہدہ اکرم، ابوظہبی
صفائی یا صفایا


عبدالصمد، ناروے
بڑے بےآبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے


امین خان راجپوت، پاکستان
یہ کام پہلے ہوتا تو اچھا تھا


سائرہ بنگش، امریکہ
کس کا ہئیر سٹائل اچھا ہے


افتخار احمد، برطانیہ
خس کم، جہاں پاک


وجاہت فیروز، کینیڈا
چل پیارے تیری قسمت میں حکمرانی نہیں


عاصم الدین، برطانیہ
بی جے پی کی ہر جگہ صفائی


نہال احمد، کینیڈا
صبح ہو گئی ماموں


پرویز اقبال، امریکہ
کیا ابھی بھی کچھ بچا ہے جھاڑو دینے کے لئے


شاھد اکرم، پاکستان
گھاس کھانے کے دن آئے


محمد شہزیر خان، اسلام آباد
لوٹ کے بدھو گھر کو آئے


ساجد محمود، لاہور
یہ گند الیکشن سے پہلے صاف کرنا تھا


شہریار خان، نوشہرہ
تصویر بھی صاف کرو بھئ


محمد تیمور، اسلام آباد
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے


بلال خان، راولپنڈی
اب یہ تینوں بھی یہ کام کریں گے


رضا خان، راولپنڈی
بی جے پی۔۔۔۔۔ بھارتیہ جھاڑو پارٹی


شہباز احمد، سیالکوٹ
دنیا بدل گئی ہے بڑی میاں


ضرغام الدین سعید، شارجہ
ارے بھائی دیوار کا کچرا بھی ہٹا دو


ِپرویز بلوچ، بحرین
ہائے ری قسمت، اب کوئی گھاس بھی نہیں ڈالتا


نبیل ندیم سید، لندن، برطانیہ
کانگریس نے سب پر جھاڑو پھیر دیا


عمران محمد، جہلم، پاکستان
اس کی کیا ضرورت تھی


احمد نواز، مونٹریال، کینیڈا
مسکراہٹ بچی تصویروں میں


ذیشان نعیم، ریاض، سعودی عرب
مٹی ڈالو سب پر


نواز سندھیلا، گجرات، پاکستان
خس کم جہاں پاک


حسیب خان، ملتان، پاکستان
ایہہ ساڈے توں ازادی منگدے ڈیوڈ


ظفر حسین، فیصل آباد، پاکستان
اس طرح تو ہوتا ہے، اس طرح کے کاموں میں


وقار، ریاض، سعودی عرب
مستقبل


اسی بارے میں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد