سنجے دت: عنوان تجویز کریں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یکم مئی کو امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں انڈیا کی فیشن کی صنعت اور فیشن ڈیزائنروں کے اعزاز میں ایک بہت بڑا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں فیشن ڈیزائنروں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ اور ہالی وڈ کی کئی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں ڈیزائنروں کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ اور بالی وڈ کے اداکاروں اور اداکاراؤں کو بھی ایوارڈز پیش کئے گئے۔ سنجے دت کو کسی بھی سنسنی خیز اور ہیجان انگیز کردار میں آنے والے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے اس تقریب میں بھی کسی کو مایوس نہیں کیا اور سٹیج پر ایک گانے کی انتہائی سنسنی خیز پرفارمنس پیش کی۔ ان کی یہ تصویر اسی سے لی گئی ہے۔ اس کے لئے کم سے کم الفاظ میں عنوان تجویز کیجئے۔
اپنے عنوانات آپ اردو، انگریزی یا رومن اردو میں بھیج سکتے ہیں۔ زاہد اسلم، لاہور، پاکستان ایک انار، سو بیمار خالد احمد، راوالپنڈی، پاکستان اپنی چنکی ہے، جادو کی جپھی دینے کا فہد میر، کراچی، پاکستان دل حرام تے حجتاں ہزار شاہد سجاد بٹ، سعودی عرب مجھے آپریشن کا ایک کھوکھا ملا ہے ندیم احمد، لاہور، پاکستان منا بھائی، یہ تو سیریس کیس لگتا ہے ندیم خان، مانسہرہ، پاکستان ارے بھائی لوگ، بولے تو اس کی لیگز کاٹ دوں محمد آفاق، برطانیہ آپ کے تو مزے ہوگئے ماموں محسن نصیر، لاہور ہم بھی مریضِ عشق کے بیماردار ہیں امجد چوہان، جرمنی سب لڑکیاں ایک سی شہر بانو، نیو جرسی صبح ہو گئی ماموں نجیب الرحمان، جنوبی کوریا نیم حکیم خطرہِ جان ذیشان نعیم سید، سعودی عرب فلمیں تو ملتی نہیں، سٹیج ڈرامہ ہی شاہد نذیر، سیالکوٹ، پاکستان یہ اب نہیں بچے گی کاشف اقبال، سوئٹزر لینڈ دیکھ کر، مریض نازک ہے منا بھائی عدنان مبین، کراچی بھائی نے واٹ لگادی معصومہ جان، اسلام آباد رضیہ غنڈوں میں گھر گئی رضا خان، راوالپنڈی اوئے ایک اور آئی نبیل نعیم شیخ، لندن ارے کوئی ہے جو اسے پانی پلائے سید رضوی، کراچی ٹینشن نہیں لینے کا، اپن ہے ناں گلاب بادشاہ خان، مانسہرہ اوئے ادھر بھی بلوہ کرکے سین کرنے کا کیا؟ اورنگ زیب خان، پاکستان یار لڑکی اڑن طشتری سے آئی ہے راحیل جعفری، کراچی، پاکستان ماموں بننے کے بعد لوگوں کو ماموں بنا رہا ہے امبرین بنگش، ٹورنٹو بولے تو اپن نمبر ون کاشف ندیم سید، لندن اسے بھی آج ہی بیمار پڑنا تھا طائف علی بھٹو، لاڑکانہ آپریش احتیاط سے، میری شادی ہونے والی ہے |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||