امن کی کوششیں اور اسرائیل کی سیاست | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میرا دل کہتا ہے کہ خطے میں امن قائم ہوگا لیکن میرا ذہن کہتا ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔ میری فلم ’جنگ کی آمد‘ میں انتہا پسند یہودی تحریک کو دکھایا گیا ہے جو یہاں قیام امن میں حائل ہوگی۔ انتہا پسند یہودیوں نے مجھے مزائیل دکھائے جو انہوں نے جمع کررکھے ہیں تاکہ وہ یہودی بستیوں کو خالی کرنے کی (اسرائیلی حکومت) کی کوشش کو ناکام بناسکیں۔۔۔۔ اس سے میری امید میں کمی آتی ہے اور میں یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہوں کہ اس زمین پر امن قائم نہیں ہوگا۔ میں نے ایک دوسری فلم ’خواب چکناچور ہوگئے‘ میں اوسلو معاہدے اور اس کے بعد کے اور انتفادہ کی شروعات کے درمیان کے حالات پر روشنی ڈالی۔ ہم نے چند برسوں کی امن اور ’خوشحالی‘ دیکھی۔ مجھے لگتا ہے کہ ان برسوں میں امن اور خوشحالی ضرور تھی، اگرچہ یہ کچھ لوگوں کے لئے ہی تھی۔ لیکن (اسرائیلی وزیراعظم) رابن کے قتل سے یہ ثابت ہوگیا کہ مستقبل میں کیا ہونے والا ہے۔ دائیں بازو نے کچھ ایسا کیا جس کی یہودی سوسائٹی میں اس وقت تک کوئی امید نہیں کرتا تھا، یہودی سوسائٹی جسے کئی مشکلات سے گزرنا پڑا ہے۔۔۔ ایک فلم ساز کی حیثیت سے حالات مجھ پر ویسے اثرانداز نہیں ہوتے جیسے وہ عوام پر ہوتے ہیں۔ یہ سب کچھ سائکلوجیکل (ذہنی) ہے۔ ہم پچاس کے عشرے میں جنگ کے آغاز کے بعد مصر سے اسرائیل آئے، اس وقت میں بچہ تھا۔ میرے اندر ایک خوف ہے جس کی وجہ سے میں بےچین ہوجاتا ہوں، وہ یہ ہے کہ پاگل لوگوں کا ایک گروہ اس ملک (اسرائیل) کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔ انیس سو ستر کے عشرے میں اسرائیلی آرمی میں ایک نوجوان فوجی کی حیثیت سے میں امن کی آمد کے بارے میں سوچ سکتا تھا، لیکن اس وقت بھی دائیں بازو نے ہمیں انتظار کرنے پر مجبور کردیا۔ ہم لوگ مضبوط حالت میں تھے اور اگر زمین کی تقسیم کے ذریعے امن کے لئے کوشش کیے ہوتے تو کئی مسائل آج ہمارے سامنے نہیں ہوتے۔ میری نسل کے بیشتر لوگوں نے اس کی کوشش کی لیکن دائیں بازو کی جماعتوں نے اپنے تمام وسائل اور سڑسٹھ کی جنگ کے دوران پیدا ہونے والی نفرتوں کا استعمال کرتے ہوئے ان کوششوں کو ناکام بنادیا۔۔۔ اسرائیلی سوسائٹی میں کئی حقیقی مسائل ہیں جو سنگین ہوتے جائیں گے اگر حکومت تشدد کے ذریعے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتی رہی۔ بےروز گاری بڑھ رہی ہے۔ اسرائیلی سوسائٹی میں تفریق بڑھ رہی ہے۔۔۔۔ جنگ کے نام پر حکومت عوام کی توجہ سماجی مسائل سے ہٹانے میں بہت دیر تک کامیاب نہیں رہ سکتی۔۔۔۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||