BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 March, 2005, 12:30 GMT 17:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میرا صفحہ:’ہمیں بات کرنی چاہیے‘

مختاراں مائی
مختاراں مائی
میرے لیے یہ خبر انتہائی افسوسناک تھی کہ لاہور ہائی کورٹ نے مختاراں مائی کے کیس میں پانچ لوگوں کو برّی اور ایک شخص کو دی جانے والی موت کی سز منسوخ کردی ہے۔ اس مقدمے پر دنیا بھر کی نظریں لگی تھیں۔

یہاں پیدا ہونے والے سوالات میں ایک یہ سوال بھی مجھے پریشان کرتا ہے کہ اس فیصلے سے پوری دنیا کو کیا پیغام دینا ملا ہوگا؟ بہرحال دنیا کے کونے کونے تک اس کیس کی شہرت ہے۔

درحقیقت اس مقدمے کی شہرت ہی کی وجہ سے عدالت بیدار ہوگئی تھی اور اس نے مختصر ترین وقت میں اس جرم کے مبینہ طور پر مرتکب افراد کو سخت ترین سزا دی تھی۔ تاہم اب اعلیٰ عدالت کے فیصلے سے مختاراں مائی کی قسمت پنچایت کے فیصلے ہی کی سزاوار ٹہری ہے۔

پاکستان میں ہوسکتا ہے کہ ہم اس حالیہ فیصلے پر زیادہ بات نہ کرسکیں یا کرنا چاہیں کہ کہیں ہم توہینِ عدالت کے مرتکب نہ ہوجائیں۔ تاہم اس وقت عالمی میڈیا اور انٹرنیٹ سائٹس دھڑا دھڑ اس فیصلے کو اچھال رہی ہیں۔

مقدمے کی عالمی شہرت
 درحقیقت اس مقدمے کی شہرت ہی کی وجہ سے عدالت بیدار ہوگئی تھی اور اس نے مختصر ترین وقت میں اس جرم کے مبینہ طور پر مرتکب افراد کو سخت ترین سزا دی تھی۔

ہمیں اس طرح کے فیصلوں پر بات کرنی چاہیے۔ کیونکہ جو فیصلے ایک دفعہ جاری کردیئے جاتے ہیں وہ مفادِ عامہ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ عوام کو ان تمام فیصلوں پر عمومی طور پر ان کے اندرنی اور بیرونی عوامل اور خوبیوں اور خامیوں پر بحث و مباحثہ کرنا چاہیے خاص طور پر ایسے فیصلے جن کا تعلق مفادِ عامہ سے ہو۔

ایسے فیصلوں پر ہونے والی پبلک ڈبیٹس ہی یقینی بناسکتی ہیں کہ ان جرائم کا ارتکاب کرنے والے افراد سزا پائیں اور فیصلہ کرنے والے فیصلہ جاری کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں ورنہ ہم انصاف کا مذاق اڑاتے رہیں گے اور مجرم پیشہ افراد کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

کچھ اور سوالات جو اٹھتے ہیں وہ یہ ہیں کہ اس جرم کا شکار ہونے والی مختاراں مائی کی ذہنی حالت اس وقت کیا ہوگی؟ اس کے اور اس کے خاندان کو کس حد تک تحفظ مل پائے گا؟ اور ہوسکتا ہے کہ ہم سب کو اس سے غرص نہ ہو لیکن کچھ کو ضرور یہ سوچنا چاہیے کہ بیرونی طور پر پاکستان کا امیج ایک بار پھر اس بری طرح مسخ ہوگا کہ بعد میں ’روشن خیالی اور مفاہمت‘ کی کوئی کوشش اسے بحال نہ کر پائے گی۔



نوٹ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر ’آپ کی آواز‘ کے تحت اگر آپ اپنےمسائل کے بارے میں یا کسی موضوع پر دلائل کے ساتھ کچھ لکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں لکھ بھیجئے۔
پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
ڈیم کیوں ٹوٹتے ہیں؟میری رائے
ڈیم ٹوٹنے کی کیا وجوہات ہوتی ہیں
میری رائے
سعودی انتخابات اور خواتین
حیدرآباد دکن کی یہ لڑکی۔۔۔میری رائے
حیدرآباد دکن کی یہ لڑکی۔۔۔
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد