BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 January, 2009, 08:15 GMT 13:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اجمل کے ریمانڈ میں مزید توسیع
 اجمل قصاب
اجمل قصاب کے پاس اپنے مقدمے کی پیروی کے لیے کوئی وکیل نہیں ہے
ممبئی حملوں کے واحد زندہ بچ جانے والے حملہ آور اجمل امیر قصاب کو عدالت نے دو فروری تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

قصاب پر ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے، قتل اور قتل کی کوششوں جیسے الزام عائد کیے گئے ہیں۔ اس معاملے میں جنوبی ممبئی کے آزاد میدان پولیس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ممبئی حملوں کے مقدمے کی سماعت کے لیے ایک خصوصی جج تعینات کیا گیا تھا۔ حراست میں پولیس ابھی بھی قصاب سے تفتیش کررہی ہے۔

اجمل کے کیس کی پیروی کے لیے ابھی تک کوئی بھی وکیل نامزد نہیں ہوا ہے لیکن ایسی صورتحال میں انہیں سرکاری وکیل کی سہولت مل سکتی ہے۔

اجمل قصاب کے پاس اپنا دفاع کرنے کے لیے کوئی وکیل نہیں۔ پاکستان حکومت کو ایک خط میں قصاب نے قانونی مدد کی اپیل کی تھی۔

ہندوستان نے کہا ہے کہ اس پاکستان کو ممبئی حملوں میں پاکستانی شدت پسندوں کے شامل ہونے کے شواہد سونپ دیئے ہیں۔ پاکستان نے کہا ہے ان شواہد کے مطابق وہ تفتیش کررہا ہے۔

پولیس کیس کے مطابق اجمل اور ان کے ساتھی ابو اسماعیل خان رنگ بھون کے پاس اے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکرے ، ایڈیشنل پولیس کمشنر اشوک کامٹے، انکاؤنٹر کے ماہر پولیس انسپکٹر وجے سالسکر سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی سکوڈا کار میں فرار ہو گئے تھے جنہیں بعد میں ڈی بی مارگ گرگام چوپاٹی کے پاس سے پکڑا گیا تھا۔

پولیس کارروائی کے بعد اسماعیل خان کی موت واقع ہو گئی تھی اور پولیس نے اجمل کو زندہ گرفتار کر لیا تھا۔

ممبئی حملوں کے کافی دن بعد تک پاکستان کی حکومت قصاب کو اپنا شہری ماننے کے لیے تیار نہیں تھی لیکن اب پاکستان نے قبول کرلیا ہے کہ قصاب پاکستانی شہری ہے۔ حالانکہ پاکستانی حکام نے ابھی تک قصاب سے ملنے کی کوشش نہیں کی ہے۔

ممبئی میں چھبیس نومبر کو شدت پسند حملے ہوئے تھے جن میں کم سے کم ایک سو ستر افراد ہلاک ہوئے جن میں پندرہ سے زیادہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ہند - پاک کشیدگی
ممبئی حملوں کے بعد ہند پاک رشتے کشیدہ
 مارک ٹلیمارک ٹلی کہتے ہیں
جہاز ہچکولے کھاتا رہتا ہے مگر ڈوبتا نہیں
اسی بارے میں
’اجمل میرا ہی بیٹا ہے‘
12 December, 2008 | پاکستان
فرید کوٹ میں غیر معمولی کیا؟
05 December, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد