پاکستانی ماہی گیر بھارتی حراست میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی مغربی ریاست گجرات کے ساحلی علاقے کیری کریک میں بھارت کے کوسٹ گارڈ نے پاکستان کے سترہ ماہی گیروں کو حراست میں لیا ہے۔ ان ماہی گیروں کی دو کشتیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ حراست میں لیےگئے ماہی گیروں اور ضبطی کی گئی کشتیوں کو جکھوا کے ساحل پر لایا گیا ہے جہاں حکام ماہی گیروں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ کوسٹ گارڈ کے ایک کمانڈو پی راج کمار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ پکڑے گئے ماہی گیر بھارت کے پانی میں تھے۔’ضبط کی گئی کشتیاں پاکستانی ماہی گیروں کی ہیں جو تقریباً پندرہ میل تک بھارتی حدود میں تھیں۔ اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت پہلے ہم انہیں ایسے ہی یوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیتے تھے تاہم ان کشتیوں کی تلاشی اور پوچھ گچھ کے بعد ہی پتہ چل سکےگا کہ ان کے مقاصد کیا تھے۔‘ بھارتی تفتیشی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ممبئی پر حملہ کرنے والے شدت پسند سمندری راستے سے آئے تھے اسی لیے حکومت نے اپنے تمام ساحلی علاقوں میں گشت بڑھا دیا ہے اور یہ گرفتاریاں اسی کا نتیجہ ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے ماہی گیر کئی بار غیر ارادی طور پر انجانے میں دوسرے کے علاقے میں پہنچ جاتے ہیں۔ اس غلطی کی انہیں سزا یہ ملتی ہے کہ وہ سالوں جیل میں پڑے رہتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان جب تعلقات بہتر تھے تو ایسے بہت سے مچھیروں کو خیر سگالی کے جذبات کے تحت جیل سے آزاد کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں خیرسگالی: بھارتی ماہی گیر بچے رہا14 August, 2008 | انڈیا شیردل مچھیرے نے شیر کو بھگا دیا04 July, 2008 | انڈیا ’دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ‘04 July, 2007 | انڈیا چھ پاکستانی ماہی گیر گرفتار 30 December, 2006 | انڈیا چھ پاکستانی مچھیرے گرفتار 22 July, 2006 | انڈیا پولیس فائرنگ میں ماہی گیر ہلاک27 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||