BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 December, 2008, 20:38 GMT 01:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہماری حفاظت کرو یا کرسی چھوڑو‘

ممبئی واسیوں نے سیاست دانوں کے خلاف سخت احتجاج کیا

ممبئی میں شدت پسندوں کے حملوں کا ایک ہفتہ مکمل ہونے پرگیٹ وے آف انڈیا پر بدھ کی شام ہزاروں افراد جمع ہوئے۔ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ لوگوں نے حکومت اور سیاستدانوں کو پیغام دینے کی کوشش کی کہ ’اب بس بہت ہو گیا، اس کے آگے نہیں۔ ہماری حفاظت کرو یا کرسی چھوڑو۔‘


لوگوں نے پر جوش نعروں کے درمیان حکومت کو بدلنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جو حکومت عوام کی حفاظت نہیں کر سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا حق نہیں۔ مظاہرین نے ہلاک ہونے والے کمانڈوز اور اعلی افسران کو فی کس پانچ کروڑ روپے معاوضہ کا مطالبہ بھی کیا۔

شہر میں شام سے ہی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہونے شروع ہو گئے تھے۔ان کے ہاتھوں میں پوسٹر تھے جن پر اس طرح کے مختلف پیغامات لکھے تھے: ’یہ قوم شیروں کی ہے جسے چندگدھے کنٹرول کرتے ہیں‘۔۔۔ ’نو سیکوریٹی نو ٹیکس،‘ ’کرسی چھوڑو شرم کرو‘، اور ’دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ ہے۔‘

 بہت مر چکے، اب اور نہیں، وہ چاہتے ہیں کہ وہ اس طرح کے حملے کر کے ہم میں پھوٹ ڈالیں، اس لیے یہ ظاہر کرنا ضروری ہے کہ ہم سب ایک ہی
شبانے اعظمی

شہر کی کئی سماجی تنظیموں کے علاوہ ہر مذہب ہر فرقے کے لوگ جوق در جوق گیٹ وے پہنچ رہے تھے۔ سابق ممبر پارلیمنٹ اور بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کے علاوہ کئی فلمی ہستیاں بھی خراج عقیدت پیش کرنے پہنچی تھیں۔ بڑے تاجر، وکلاء، کالج طلباء کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین، بچے اور ضعیف افراد بھی مجمع میں موجود تھے۔ لوگوں نےگیٹ وے پر مرنے والوں کی یاد میں خراج عقیدت کے طور پر موم بتیاں جلائیں۔

نعروں میں ہر تھوڑی دیر کے بعد شدت آجاتی۔ لوگ سیاستدانوں کو چور کہہ رہے تھے۔ شبانہ اعظمی نے اس موقع پر کہا کہ ’بہت مر چکے، اب اور نہیں، وہ چاہتے ہیں کہ وہ اس طرح کے حملے کر کے ہم میں پھوٹ ڈالیں، اس لیے یہ ظاہر کرنا ضروری ہے کہ ہم سب ایک ہیں، یہ ہمارے لیے ویک۔اپ کال ہے، جس طرح آپ سب آج اکٹھا ہوئے ہیں میں ان کو سو سو سلام کرتی ہوں۔۔۔لیکن ہمیں جوش نہیں ہوش سے کام لینا چاہئے۔‘

 مارک ٹلیمارک ٹلی کہتے ہیں
جہاز ہچکولے کھاتا رہتا ہے مگر ڈوبتا نہیں
شیتلخواتین وارڈ میں
ممبئی حملوں کا نشانہ بنی ننھی شیتل
ممبئی کے سیاح
’اب دنیا میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے‘
ممبئی پر حملےممبئی میں ’جنگ‘
ممبئی میں دہشت کا راج: خصوصی ضمیمہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد