BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 December, 2008, 03:01 GMT 08:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی وزیر خارجہ انڈیا جائیں گی
صدر بش نے بھارتی وزیر اعظم کو فون کر کے ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کی تھی
امریکی وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس بدھ کے روز انڈیا پہنچیں گی جہاں وہ صدر بش کی ہدایت پر وزیر اعظم منموہن سنگھ کی حکومت کے ساتھ ممبئی میں شدت پسند حملوں کے حوالے سے یکجہتی کا اظہار کریں گی۔

اس بات کا اعلان وائٹ ہاؤس کی ترجمان ڈانا پیرینو نے اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس منگل کے روز نیٹو کے اجلاس میں شرکت کے بعد بدھ کے روز بھارتی دارالحکومت دِلی پہنچیں گی۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس پاکستان اور انڈیا کے تعلقات میں موجود تناؤ کو کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہیں اور ان کے انڈیا کے حکام سے ملاقاتوں میں یہ معاملہ سرفہرست رہے گا۔

سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان شان میکومیک کے مطابق وزیر خارجہ نے ایک پروگرام میں تبدیلی کی ہے اور روم میں اپنی ملاقاتوں کو منسوخ کر کے وہ بذاتِ خود انڈیا جائیں گی۔

پیر کے روز وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس لندن میں ہوں گی جہاں وہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ سے ملاقات کریں گی۔ منگل کے روز وہ برسلز نیٹو وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں شرکت کے بعد وہ انڈیا جائیں گی۔

اس سے پہلے سنیچر کے روز امریکی صدر جارج بش نے کہا تھا کہ امریکہ ممبئی میں ہونے والے شدت پسند حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں انڈیا کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

کیمپ ڈیوڈ سے واپسی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ شدت پسندوں کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

صدر بش نے کہا کہ اس ہفتے ممبئی پر حملے کرنے والے شدت پسند انتہائی ظالم تھے لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے لوگ انتہائی مضبوط اور قوت برداشت رکھنے والے ہیں۔ ’انہوں نے ایک فعال اور وسیع البنیاد جمہوری معاشرے کو تشکیل دیا ہے اور وہ مشکل کی اس کھڑی میں بھی کامیاب ہو ں گے۔‘

کیمپ ڈیوڈ سے روانگی سے قبل صدر جارج بش نے اپنی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک وڈیو کانفرنس کے ذریعے ممبئی دھماکوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اس میٹنگ میں امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس، انڈیا میں امریکی سفیر ڈیوِڈ مِلفورڈ بھی شریک ہوئے۔

صدر بش نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے نو منتخب صدر باراک اوباما کو بدھ کے روز ممبئی پر حملوں کے آغاز سے تمام واقعات سے باخبر رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کو معلوم ہونا چاہیے کہ پوری دنیا کی اقوام ’انسانی عظمت پر حملے‘ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔

اس سے پہلے جمعے کے روز صدر بش نے انڈیا کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کو ٹیلی فون کر کے ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد