BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 September, 2008, 10:00 GMT 15:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اڑیسہ:عیسائی آبادی پر مزید حملے
فائل فوٹو
ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں چرچ اور عیسائی نشانہ بنائے جارہے ہیں
ہندوستان کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں عیسائی آبادی اورگرجا گھروں پر تازہ حملوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تشدد کے یہ تازہ واقعات کاندھامل ضلع میں ہوئے ہیں۔

کاندھامل ضلع کے کلکٹر کرشن کمار کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح ادیگڑی پولیس سٹیشن کے ایک گاؤں پر بعض لوگوں نے ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کا گاؤں والوں نے جواب دینے کی کوشش کی اوراس طرح دوگروپوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

مذکورہ گاؤں میں عیسائیوں کی بھی آبادی ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ نو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

پولیس کے متاثرہ علاقے میں پہنچنے سے قبل ہی کئی مکانوں کو آگ لگا دی گئی اور کئی عبادت گاہوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ ان جھڑپوں کے بعد علاقے میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے اور اب حالات کشیدہ مگر قابو میں ہیں۔

اگست کے اواخر میں اڑیسہ میں ایک ہندو رہنما کے قتل کے بعد عیسائی آبادی اور گرجا گھروں پر حملے شروع ہوئے تھے جس میں دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب یہ تشدد ریاست کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ تک پھیل چکا ہے جہاں متعدد واقعات میں کئی گرجا گھروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

مرکزی حکومت نے ان واقعات پر تشویش ظاہر کی تھی اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کو کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے ان واقعات کی روک تھام کے لیے سخت کارروائی کا یقین تو دلایا ہے لیکن تشدد کے واقعات ابھی تک نہیں رک سکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد