دس ہزار عیسائی پناہ گزیں کیمپ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے صوبے اڑیسہ میں حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہندوؤں اور عیسائیوں کے درمیان فسادات کے بعد دس ہزار سے زیادہ عیسائیوں نے پناہ گزیں کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ بھونیشور سے مقامی صحافی سندیپ ساہو کے مطابق صوبے کے کندھمال ضلع ميں سات پناہ گزیں کیمپ بنائے گئے ہيں اور ان کیمپوں ميں عیسائیوں نے بھی پناہ لے رکھی ہے۔ صوبے کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائیک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کیمپوں میں پناہ لینے والے افراد بہت جلد اپنے گھروں کو واپس ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ جو افراد پناہ لینے کے لیے کیمپوں میں آ رہے ہيں ان میں بعض کئي دنوں تک جنگل ميں بھوکے پیاسے چھپے رہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ افراد ابھی بھی بہت ڈر ے ہوئے ہيں۔ واضح رہے کہ فسادات سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع کندھمال میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے درمیان تشدد کا کوئی تازہ واقعہ پیش نہيں آیا ہے۔ اور حالات کی بہتری کے پیش نظر کندھمال ضلع کے نو علاقوں میں دن کے کرفیو میں نرمی کی گئی ہے جبکہ رات کا کرفیو جاری ہے۔ تاہم گزشتہ روز جنوبی اڑیسہ کے جے پور شہر میں تشدد کے واقعات کے دوران دو سے تین گرجا گھروں اور ایک مشنری سکول کو نقصان پہنچایا گيا۔ فی الحال جے پور میں بھی کرفیو نافذ ہے۔ سندیپ ساہو کے مطابق اتوار کو وزیر اعلیٰ نے بعض مہاجر کیمپموں کو دورہ کیا جس دوران کیمپ میں موجود لوگوں نے ان کے خلاف نعرے بازی کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ گزشتہ سنیچر کو سخت گیر ہندؤ نظریاتی تنظیم وشو ہندؤ پریشد کے رہنما لکشمنانند کے قتل کے بعد اڑیسہ ميں فسادات بھڑک اٹھے تھے اور اس دوران پوری ریاست میں سولہ جبکہ صرف کندھمال ضلع میں چودہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہندوؤں کا الزام ہے کہ لکشمنانند کو مقامی عیسائیوں نے قتل کیا ہے جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ ماؤ نواز نے لکشمنانند کا قتل کیا ہے۔ اڑیسہ ميں عیسائیوں پر پہلے بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔گزشتہ برس بھی اڑیسہ میں فسادات ہوئے تھے اور عیسائیوں کو نشانہ بنایا گيا تھا۔ | اسی بارے میں تشدد کےمخالف عیسائیوں کا بند29 August, 2008 | انڈیا اڑیسہ میں تشدد کے بعد کشیدگی26 August, 2008 | انڈیا اڑیسہ میں ہندو اور عیسائیوں میں فساد30 January, 2008 | انڈیا اڑیسہ: تشدد اور چرچ پرحملے جاری27 December, 2007 | انڈیا اڑیسہ میں چرچوں پر حملے، کرفیو26 December, 2007 | انڈیا اڑیسہ میں اموات کی وجوہ پر تنازع06 September, 2007 | انڈیا بریت کے باوجود قید پر معاوضہ21 August, 2007 | انڈیا ماؤ باغیوں کا حملہ، نو اہلکار ہلاک29 May, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||