BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 September, 2008, 10:04 GMT 15:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اڑیسہ: ایک ہلاک، حالات کشیدہ

فائل فوٹو
حالیہ حملوں میں عیسائیوں کے گرجا گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے
ہندوستان کی ریاست اڑیسہ کے کندھ مال ضلع میں جمعرات کو ہوئے تشدد اور ایک شخص کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔

جمعرات کو سر ساپانگا گاؤں میں دو فرقوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہو گیا۔

جمعہ کو غیر سرکاری ذرائع سے یہ خبر آ رہی ہے کہ اس تصادم میں ایک اور شخص ہلاک ہو گیا ہے لیکن حکومت نے اس خبر کی تصدیق نہيں کی ہے۔

اس ضلع میں اس سے قبل بھی تشدد کے واقعات ہو چکے ہیں۔

بدھ کی رات پر تشدد ہجوم نے کم از کم چالیس گھروں اور ایک گرجا گھر پر حملہ کیا تھا۔

اس واقعہ کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز تعینات کی گئی تھیں لیکن جمعرات کو حالات قابو میں نہیں آ سکے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ اس علاقے میں اب تصادم ہندوؤں اور عیسائیوں کے درمیان نہيں بلکہ قبائلیوں اور دلتوں کے درمیان ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

جمعرات کے تشدد میں ایک طرف کندھ قبائل کے لوگ تھے اور دوسری جانب پاڑا ذات کے دلت تھے۔ ان میں ہندو اور عیسائی دونوں ہی شامل ہیں۔

جمعرات کو تشدد میں ہلاک ہونے والا شخص ہندو تھا جبکہ بدھ کو تشدد کے دوران جن چالیس گھروں کو آگ لگائی گئی تھی ان ميں سے آدھے سے زیادہ ہندو دلتوں کے تھے۔

اس علاقے میں کرفیو کے باوجود حالات پر قابو پایا نہيں جا رہا ہے۔ حالات یہ ہیں کہ تمام کوششوں کے باوجود پولیس راستے پر پیدا کی گئی رکاوٹوں کو ہٹا کر اندر داخل نہيں ہو پا رہی ہے جس کے سبب تشدد کے واقعات ميں اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب اڑیسہ کے وزیر اعلٰی نوین پٹنايک نے جمعرات کو مرکزي حکومت کو خط کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ معمولی تشدد کے علاوہ علاقے میں حالات قابو ميں ہیں۔

نوین پٹنایک نے مرکزی حکومت کے اس خط کا جواب دیا تھا جس میں حالات پر فوری طور پر قابو پانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

اڑیسہ فرقہ وارانہ نوعیت سے کافی حساس علاقہ ہے اور یہاں عیسائیوں پر حملے ہوتے رہتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد