BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 August, 2008, 22:12 GMT 03:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ کشمیر پر یو این تشویش بلاجواز‘
 کشمیر میں مظاہرین
مظاہروں کا سلسلہ قریباً دو ماہ سے جاری ہے
بھارت نے کشمیر میں حالیہ مظاہروں کے دوران تشدد کے واقعات پر اقوامِ متحدہ کی تشویش کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے حکام کی جانب سے ایسے بیانات غیر ذمہ دارانہ اور بلاجواز ہیں۔

اقوامِ متحدہ نے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والے مظاہروں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کو اپنے شہریوں کے حقوق کی حفاظت پر کسی کی صلاح کی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی زیرِانتظام جموں و کشمیر میں ماہِ جون سے لے کر اب تک بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کم از کم چالیس مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق کشمیر سے تھا۔

اس حوالے سے سوئٹرزلینڈ میں اقوامِ متحدہ کے حقوقِ انسانی کے ہائی کمشنر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ’ قائم مقام ہائی کمشنر اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی ایک آزادانہ اور مفصل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز کو مظاہرین سے نمٹتے ہوئے بین الاقوامی اصولوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ اس بیان میں بھارتی حکام اور خصوصاً سکیورٹی فورسز سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ اجتماعات اور اظہارِ رائے کی آزادی کا بھی احترام کریں۔

یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں حالیہ مظاہروں کا سلسلہ امرناتھ شرائن بورڈ کو زمین کی الاٹمنٹ کے بعد شروع ہوا تھا اور اب مظاہرے حالیہ برسوں میں کشمیر میں ہونے والے مظاہروں کا اہم ترین سلسلہ بن گیا ہے۔

اسی بارے میں
کشمیر سے آزادی کا وقت؟
22 August, 2008 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد