BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 August, 2008, 04:13 GMT 09:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وادی کشمیر میں مکمل کرفیو
سرینگر میں کرفیو(فائل فوٹو)
مزید دو روز یعنی سنیچر اور اتوار کو ہڑتال جبکہ سوموار کو ’لال چوک چلو‘ نام سے ایک اور مارچ کا پروگرام پیش کیا گیا ہے
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے ’ آزادی ریلی‘ کو روکنے کے لیے پوری وادی میں غیر معینہ عرصے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

بھارت کے زیر انتظٌام کشمیر میں امرناتھ شرائن کو دی جانے والی زمین کے تنازعے سے شروع ہونے والے مظاہروں نے تحریک آزادی کا روپ دھار لیا ہے اور پچھلے دو ہفتوں میں چار بار آزادی ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاکھوں نے شرکت کی تھی۔
پہلی ریلی پر فائرنگ میں ممتاز کشمیری رہنما شیخ عبدالعزیر سمیت اکیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

علیحدگی پسند جماعتوں کی طرف سے پیر کے روز ایک بار پھر آزادی مارچ کی کال دی گئی تھی جسے روکنے کے لیے وادی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

سرینگر میں بی بی سی کے نامہ نگار الطاف حیسن کے مطابق پوری وادی میں غیر معینہ عرصہ کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا اور ہر طرف فوج اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات ہیں۔

حکام نے وادی میں کرفیو نافذ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے ۔خیال کیا جاتا ہے کہ حکام علحیدگی پسند جماعتوں کی کال پر لاکھوں لوگوں کے لیبک کہنے سے پریشان ہیں اور وہ اسے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جعمہ کے روز بھی سرینگر کی مرکزی عیدگاہ میں لاکھوں لوگوں نے ’ہندوستان سے آزادی‘ کےلیے اجتماعی طور نماز ادا کی۔ یہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران وادی کشمیر میں ہونے والا تیسرا بڑا اجتماع ہے۔

اس سے قبل سولہ اور اٹھارہ اگست کو بھی پانپور اور سرینگر میں بھاری عوامی اجتماعات منعقد ہوئے تھے جن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔

گیارہ اگست کو جب علیٰحدگی پسندوں نے میوہ تاجروں کی حمایت سے ’مظفرآباد چلو‘ تحریک کا آغاز کیا تو اس روز مختلف مقامات پر پولیس اور نیم فوجی عملے نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سینیئر حریت رہنما شیخ عبدالعزیز سمیت اکیس افراد ہلاک ہوگئے۔

اس کے بعد کئی روز تک مظاہرین پولیس و نیم فوجی عملے کے ساتھ متصادم رہے اور ان جھڑپوں میں اب تک غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق بتیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کشمیریتاریخ کی گواہی
کشمیری کبھی بھی للکار قبول نہیں کرتے
شیخ عبدالعزیزشیخ عبدالعزیز
’تحریک آزادیِ کشمیر کا نیا شہید‘
خاک اور خون
کشمیر: مظاہرے اور ہلاکتیں، تصاویر میں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد