نندی گرام: ہڑتال سے زندگی مفلوج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے نندی گرام علاقے میں حکمراں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی ہڑتال کے سبب عام زندگی پوری طرح سے مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ اف انڈیا کے مطابق جمعرات کی ہڑتال کے دوران کئی علاقوں میں فائرنگ اور دستی بموں کے حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے بدھ کو نندی گرام کے ایک سکول میں ایک مارکسی رہنما کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال کی کال دی ہے۔ نرجن مونڈل نامی مارکسی لیڈر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جب وہ نندی گرام کے ایک سکول سے نکل رہے تھے، وہ اسی سکول ميں استاد بھی تھے۔ اس سے قبل بھی ایک اور مارکسی لیڈر پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ گذشتہ برس نندی گرام ہی میں مقامی باشندوں کی جانب سے خصوصی اقتصادی خطے بنائے جانے کی تجویز کے خلاف پر تشدد احتجاج ہوئے تھے۔ مسلمانوں کی اکثریت والے نندی گرام میں حالات اس وقت خراب ہوئے تھے جب حکمراں مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے زرعی زمین پر قبضہ کر کے اسے انڈونیشیا کے سلیم گروپ کو کیمیکل ہب بنانے کے لیے دے دی تھی۔ حزب اختلاف اور دیگر گروپز کے درمیان تصادم میں چالیس سے زيادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں نندی گرام میں کشیدگی: 4 ہلاک11 November, 2007 | انڈیا نندی گرام فائرنگ، تفتیشی رپورٹ22 March, 2007 | انڈیا نندی گرام: سو سے زائد لاپتہ، گرفتاریاں18 March, 2007 | انڈیا نندی گرام: ہلاک شدگان میں اضافہ15 March, 2007 | انڈیا چائے باغات کے مالکان کو تنبیہ31 October, 2007 | انڈیا مغربی بنگال: بھوک سے مرتے مزدور04 October, 2007 | انڈیا ’اب تبدیلی ضروری ہے،21 April, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||