انڈیا میں سود کی شرح میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے سینٹرل بینک یعنی ریزرو بینک آف انڈیا نے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ بینک نے سود کی شرح 8.5 فی صد سے بڑھا کر 9 فی صد کردی ہے۔ نئی شرح بدھ سے عمل میں آ گئی ہے۔ گذشتہ دو مہینے میں تیسری مرتبہ بینک نے سود کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔امید کی جاری ہے کہ آئندہ دنوں میں یہ شرح مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ بینک نے اس اضافے کا اعلان افراط زر کی بڑھتی شرح کے مد نظر کیا ہے۔ ہندوستان میں فی الوقت افراط زر کی شرح 89. 11 ہے جو گزشتہ تیرا برس کا ریکارڈ ہے۔ عالمی بازار میں تیل کی قیمتیں اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے سبب افراط زر کی شرح بڑھی ہے۔ ہندوستان کے اہم بینک پہلے ہی گاڑي اور گھر خریدنے کے لیے دیئے جانے والے قرضوں کی سود کی شرح میں اضافے کا اعلان کر چکے ہیں۔ حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے بعض اقدامات کیے ہیں اور اسی ضمن ميں ریزرو بینک آف انڈيا نے ’ ریپو ریٹ‘ اور کیش ریزرو ریشو (سی آر آر) میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے بینکوں کے لیے اب قرض دینا مشکل ہوجائے گا۔ ریپو ریٹ وہ ریٹ ہے جس پر رزرو بینک دیگر کمرشل بینکوں کو کم وقت کے لیے قرض دیتی ہے جبکہ سی آر آر وہ رقم ہے جو کمرشیل بینکوں کو رزرو بینک کے خزانے میں رکھنی پڑتی ہے۔ ریزرو بینک کے تازہ فیصلے کے بعد ریپو ریٹ اور سی آر آر دونوں ہی بڑھ کر نو فی صد ہوگیا ہے۔ ریپو ریٹ بڑھائے جانے کے بعد کھدرا کاروبار کرنے والی بینکوں پر سود کی شرح بڑھانے کا دباؤ بنے گا۔ اس سے ہوم لون، پرسنل لون اور گاڑی خریدنے کے لیے دیئے جانے والے قرضوں کی شرح میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ ریزرو بینک کے اس تازہ فیصلے کے سبب بینکوں پر سود کی شرح بڑھانے کا دباؤ ہوگا تاکہ وہ سی آر آر اور رپو ریٹ میں اضافے سے پیداشدہ صورتحال کا مقابلہ کر سکیں۔ واضح رہے کہ 2005 میں ہوم لون کی شرح کم ہو کر سات فیصدی تک پہنچ گئی تھی لیکن اس کے بعد سود کی شرح میں مسلسل اضافے کے سبب یہ تقریباً 14 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ | اسی بارے میں انڈیا: رواں سال کی مالیاتی پالیسی 29 April, 2008 | انڈیا انڈیا میں افراطِ زر کی ریکارڈ شرح28 June, 2008 | انڈیا بیکار نوٹوں سے اچھا کاغذ20 May, 2007 | انڈیا انڈیا: ایک ارب ڈالر کا قرضہ 12 December, 2006 | انڈیا بھارت میں افراط زر کا خدشہ 24 January, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||