انڈیا میں افراطِ زر کی ریکارڈ شرح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا میں افراطِ زر میں ریکارڈ اضافے کے بعد شرح سود میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انڈیا میں تیرہ سال قبل افراطِ زر کے اندراج کے آغاز کے بعد پہلی بار اس کی شرح اتنی بلند ہوئی ہے۔ گزشتہ بارہ ماہ میں تھوک کی قیمتوں میں گیارہ اعشاریہ بیالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ توقع سے زیادہ ہے۔ اس ہفتے کے آغاز پر رِیزرو بینک آف انڈیا نے افراطِ زر کو کنٹرول کرنے کے لیے سود کی شرح آٹھ فیصد سے بڑھا کر ساڑھے آٹھ فیصد کر دی تھی۔ گزشتہ دو ہفتوں میں یہ دوسری بار تھی جب سود کی شرح میں اضافہ کیا گیا۔ حکومت نے خام تیل پر ڈیوٹی کم کرنے کے ساتھ ساتھ چاول دوسرے ملکوں میں بھیجنے پر بھی پابندی عائد کی تھی تاکہ قیمتوں کو کم رکھا جا سکے، لیکن اس کے باوجود خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سود کی شرح میں پھر اضافہ ناگزیر ہے۔ آئی سی آئی سی آئی سکیوریٹیز کے اے پرسنا کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں وہ افراطِ زر میں اضافہ دیکھ رہے ہیں اور اس کی شرح بارہ سے تیرہ فیصد تک جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا سال کے دوران سود کی شرح میں اضافہ کرے گا۔ | اسی بارے میں 13 برس میں سب سے زیادہ مہنگائی20 June, 2008 | انڈیا انڈیا: مہنگائی کی ریکارڈ شرح 13 June, 2008 | انڈیا انڈیا: مہنگائی نہیں رک رہی06 June, 2008 | انڈیا تیل کی مہنگائی سے پریشانی05 June, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||