BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 July, 2008, 07:28 GMT 12:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلی میں ہند پاک مذاکرات شروع

شیو شنکر مینن اور سلمان بیشر (فائل فوٹو)
بات چیت میں امن و سلامتی، جموں و کشیمر کے مسئلے اور اعتماد ساز ی کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے گی
ہندوستان میں منموہن سنگھ حکومت کے بارے ميں غیر یقینی کی صورت حال کے درمیان ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مربوط مذاکرات یا کمپوزٹ ڈائیلاگ کے پانچویں دور کی بات چیت شروع ہوگی ہے۔

ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری شیو شنکر مینن اور ان کے پاکستانی اہم منصب سلمان بشیر کے درمیان اس بات چیت میں امن و سلامتی، جموں و کشیمر کے مسئلے اور اعتماد ساز ی کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر دراندازی اور شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور حال میں افغانستان ميں ہندوستان کے سفارتخانے پر حملے کے لیے ہندوستان نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا۔ پاکستان نے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کی تھی لیکن ان واقعات سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کچھ تلخی ضرور پیدا ہوئی ہے۔

بات چیت کام محور
 کمپوزٹ ڈائیلاگ کے اس مرحلے میں دہشت گردی کا سوال ایک ہم موضوع ہوگا۔ ساتھ ہی ساتھ دونوں اعلی اہلکار کنٹرول لائن کے درمیان ٹرک سروس شروع کرنے اور مزید بسیں چلانے جیسے اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کريں گے۔ ویزا میں نرمی کرنے، قیدیوں کے تبادلے اور تجارت کو فروغ دینے کے سوالات بھی شامل رہیں گے

کمپوزٹ ڈائیلاگ کے اس مرحلے میں دہشت گردی کا سوال ایک اہم موضوع ہوگا۔ ساتھ ہی ساتھ دونوں اعلیٰ اہلکار کنٹرول لائن کے درمیان ٹرک سروس شروع کرنے اور مزید بسیں چلانے جیسے اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کريں گے۔

بات چیت کے موضوعات میں ویزا میں نرمی کرنے، قیدیوں کے تبادلے اور تجارت کو فروغ دینے کے سوالات بھی شامل ہيں۔

یہ بات چیت ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب ہندوستان کی حکومت پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ حکومت کی ساری توجہ پارلیمنٹ میں بحث اور حکومت بچانے پر مرکوز ہے۔ لیکن ان حالات میں بھی خارجہ سیکریٹری کی وزیر خارجہ پرنب مکھرجی سے ملاقات ہوگی اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ بات چیت کے اختتام پر اعتماد سازی کے بعض اقدامات پر مفاہمت کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ہند پاک سرحد پر مشترکہ جشن آزادی پاک ہند جشن آزادی
واہگہ اور اٹاری پر مشترکہ موسیقی پروگرام
آمدو رفت بڑھ گئی
پاک انڈیا امن اقدام سے عوامی روابط میں فروغ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد