بھارت پاک سیمی فائنل میں جھڑپ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشیاء کپ جونئیر ہاکی کے سیمی فائنل ميں بھارت اور پاکستان کے کھلاڑیوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی ہے۔ ہندوستان نے یہ میچ 3-1 سے جیت لیا ہے لیکن لوگوں کو یہ میچ ہار جیت سے زیادہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کے لیے یاد رہے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب پاکستان کے کھلاڑي محمد عرفان نے ہندوستان کے مندیپ انٹل کو’ڈی ایریا‘ میں روکا۔ اس وقت ہندوستان 1-0 سے آگے تھا اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ انٹل گول کرنے میں کامیاب ہوں گے لیکن عرفان نے جس طرح سے انٹل کو روکا اس سے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی ناراض ہو گئے اور پھر جھڑپ شروع ہو گئی۔
اس کے بعد ہندوستان نے مزيد دو گول کر دیے۔ پاکستان کی ٹیم صرف ایک گول ہی کر سکی۔ ہندوستان کے کوچ اے کے بنسل نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں ہی ٹیموں کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی سکول کے بچوں کی طرح جھگڑ رہے تھے۔ | اسی بارے میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان19 June, 2008 | کھیل گول کیپنگ اہم مسئلہ ، نوید عالم16 May, 2008 | کھیل ہندوستان:ہاکی میں رشوت کا الزام22 April, 2008 | کھیل اذلان شاہ ٹورنامنٹ، ہاکی ٹیم کا اعلان23 April, 2008 | کھیل بھارتی ہاکی ٹیم اولمپکس سے باہر10 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||