مہنگائی بڑھنے کا سلسلہ جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور سرکاری اعداوشمار کے مطابق 28 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں افراط زر کی شرح 11.89 تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل 21 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ شرح 11.63 تھی۔ گزشتہ مہینے حکومت نے قدرتی گيس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد مہنگائی کی شرح نے پچھلے تیرہ برس کا ریکارڈ توڑ دیا تھا اور یہ شرح 11 فیصد پہنچ گئی تھی۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ریزرو بینک نے گزشتہ مہینے بعض قدام کیے تھے جس کے تحت ریپو ریٹ اور سی آر آر یعنی نقد جمع تناسب میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ مہینے وزیر خزانہ پی چدمبرم نے افراط زر کی شرح دس فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ظاہر کی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ تین مہینوں ميں مہنگائی کم ہوجائے گی۔ 28 جون کو ختم ہوئے ہفتے کے دوران خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں 3۔0فیصد، ملبوسات ميں 5۔2 فیصد، سرسوں کے تیل میں 5 فیصد اور سبزیوں ميں 7۔3 فیصد کا اضافہ درج کیا گيا۔ اس دوران سٹیل کی قیتموں میں 4۔1 فیصد اور ناریل کے تیل کی قیمتوں میں 11 فیصد کا اضافہ درج کیا گيا۔ دال کی قیمتوں میں بھی 8۔0 فیصد اضافہ درج کیا گيا۔ گزشتہ تین ہفتوں سے مہنگائی کی شرح مسلسل گیارہ فیصد سے زیادہ چل رہی ہے جبکہ گزشتہ برس اس مدت کے دوران مہنگائی کی شرح 32۔4 فیصد تھی۔ بازار کے ماہرین کے خیال میں مہنگائی کی شرح سستمبر کے مہینے میں کچھ کم ہو سکتی ہے۔ | اسی بارے میں مہنگائی کے خلاف بی جے پی کی ہڑتال02 May, 2008 | انڈیا 13 برس میں سب سے زیادہ مہنگائی20 June, 2008 | انڈیا انڈیا: مہنگائی کی ریکارڈ شرح 13 June, 2008 | انڈیا انڈیا: مہنگائی نہیں رک رہی06 June, 2008 | انڈیا تیل کی مہنگائی سے پریشانی05 June, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||