BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 July, 2008, 07:23 GMT 12:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کمیونسٹوں نے صدر سے ملاقات کی
صدر پرتیبھا پاٹل
بایاں محاذ نے حکمراں اتحاد سے جوہری معاہدے پر شدید اختلافات کے سبب اپنی حمایت ختم کرلیا ہے
ہندوستان میں حکومت سے حمایت واپس لینے کا اعلان کرنے کے بعد بائیں محاذ کے رہنماؤں نے باضابطہ طور پر اپنے فیصلے سے صدر مملکت کو مطلع کرنے کے لیے بدھ کو صدر سے ملاقات کی ہے۔

صدر پرتیبھا پاٹل سے ملاقات کے بعد مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری پرکاش کرات نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے دو خطوط صدر کے حوالے کیے ہیں۔ ان کے مطابق ایک خط میں انہوں نے اپنی حمایت کی واپسی کے بارے میں صدر کو مطلع کیا ہے۔ جبکہ دوسرے خط میں صدر سے یہ گزارش کی ہے کہ وہ حکومت کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کہيں۔

ادھربائیں بازو کے رہمناؤں کی ملاقات کے بعد سماج وادی پارٹی کے رہمناؤں نے بھی صدر سے ملاقات کی ہے اور اپنی پارٹی کی جانب سے حکومت کی حمایت کا ایک خط انہیں دیا ہے۔

صدر سے ملاقات کے بعد سماج وادی پارٹی کے جنرل سیکریٹری امر سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ پہلے سے ہی حکومت کو حمایت دیتے رہے ہيں لیکن بدلتی صورت حال کے سبب انہوں نے اپنی پارٹی کی حمایت کےبارے میں صدر کو ایک بار پھر مطلع کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے پاس لوک سبھا میں 39 ارکان ہيں۔

منگل کو بائیں بازو کی جماعتوں نے حکومت سے ہند امریکہ جوہری معاہدے پر شدید اختلافات کے سبب اپنی حمایت ختم کردی تھی۔

با‏ئيں بازو کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کے عوض امریکہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گا۔

ہندوستان کی لوک سبھا
کل ممبر – 545
خالی سیٹیں – 2
یونائٹڈ پروگریسو الائنس- 224
نیشنل ڈیموکریٹک الائنس – 170
بایاں محاذ – 59
کیرالہ کانگریس – 2
سماج وادی پارٹی – 39
جنتا دل (سکیولر)- 3
راشٹریہ لوک دل – 3
تلنگانہ راشٹریہ سمیتی – 3
آسام گنا پریشد (اے جی پی) – 2
تلیگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) – 5
جموں کشمیر نیشنل کانفرنس – 2
دیگر - 4
آزاد امیدوار – 6
ایم ڈی ایم کے - 4

حالانکہ وزیر اعظم نے جوہری معاہدے کو بہت فائدہ مند بتاتے ہوئے پیر کو جاپان میں کہا تھا کہ حکومت جوہری معاہدے سے متعلق مزید پیش رفت کے لیے بین لااقوامی جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے میں بہت جلد بات چیت کرے کی۔

حکومت نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ پارلیمان کا خصوصی اجلاس طلب کرکے اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی۔

وزير اعظم فی الوقت جی ایٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے جاپان میں ہیں اور انہوں نے کہا کہ بائیں محاذ کی حمایت واپسی سے حکومت کے استحکام پر کوئی اثر نہيں پڑے گا۔

اس وقت ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں 543 ارکان ہيں اور مبصرین کی را‏ئے میں حکمراں کانگریس مطلوبہ 272 ارکان کی حمایت حاصل کرنے ميں بظاہر کامیاب ہو جائے گی۔

منموہن سنگھ اور جارج ڈبلیو بشجوہری معاہدہ
ہند امریکی جوہری معاہدے کےنشیب و فراز
ملائم سنگھ یادونئی صف بندیاں
ملائم سنگھ حکومت کے نئے سیاسی مسیحا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد