BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 June, 2008, 08:24 GMT 13:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حصص بازار میں زبردست مندی

ممبئی بازار حصص
اس برس جنوری میں ممببی بازار حصص میں مندی دیکھا گيا تھا
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کااثر ممبئی حصص بازار میں بھی پڑا ہے اور پیر کو ممبئی حصص بازار میں تقریبا سات سو پوائنٹس کی ریکارڈ گرواٹ درج کی گئی ہے۔

پیر کی صبح جب ممبئی شیئر بازار کھلا تو محض پانچ منٹ میں سینسیکس میں بھاری گروٹ درج کی گئی۔ کچھ ہی دیر کے کاروبار میں بازار 14846 تک پہنچ گيا۔ دو پہر میں پھر بازار زرا سنبھلا اور 15060 پر پہنچ گيا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈيا یعنی نفٹی میں بھی مندی درج کی گئی۔ نفٹی میں ایک سو اکتالیس پوائنٹ کی گرواٹ کے ساتھ بازار 4476.65 تک پہنچ گیا۔ بازار میں اس ریکارڈ مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق حصص بازار میں اس زبردست مندی کی وجہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی ہے۔ اس مندی سے سب سے زیادہ خسارہ ڈی ایل ایف، ریلائنس انفراسٹرکچر، جے پرکاش ایسوسی ایٹز اور بھیل جیسی کمپنیوں کو ہوا ہے۔

شیئر بازار کے تجزیہ نگار پیتامبر آہوجہ کے مطابق بازار اب کم سے کم تین ماہ تک اسی طرح غیر مستحکم بنا رہےگا۔ آہوجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں اس وقت ایک بیرل تیل کی قیمت 139.12 ڈالر ہے۔’ امریکہ میں اس وقت الیکشن قریب ہیں اس لیے بھی بازار کے سنبھلنے کے امکانات کم ہیں۔‘

حصص ایجنٹ ویرل شاہ کا کہنا ہے کہ بازار میں مندی کی وجہ سے لوگوں نے اپنا سرمایہ ریئل سٹیٹ میں لگایا ہے۔’ بازار میں پیسہ نہیں ہے اس لیے حصص بازار سنبھل نہیں رہا ہے، البتہ جب لوگ ریئل سٹیٹ کے کاروبار سے اپنا سرمایہ نکالیں گے تب بازار کچھ سنبھلےگا۔‘

آہوجہ کے مطابق یہ مندی صرف ہندوستان میں ہی نہیں تمام ایشیائی بازاروں میں ہے۔’امریکہ میں چونکہ الیکشن ہونے والے ہیں اس لیے بازار سے سرمایہ نکالا جا رہا ہے، امریکہ کی اقتصادی حالت کا اثر پوری دنیا پر پڑتا ہے اسی لیے بامبے حصص بازار بھی اس سے مبرا نہیں ہے۔‘

ممبئی شیر بازار میں ریکارڈ توڑ اونچائی پر پہنچا تھا جس کے بعد اسی سال جنوری سے بازار میں مندی کا دور شروع ہوا تھا۔ بازار میں مندی کی وجہ سے بڑی بڑی کمپنیاں خسارے میں چل رہی ہیں۔ شاہ کے مطابق لوگ اس وقت نہ تو حصص خرید رہے ہیں اور نہ ہی فروخت کر رہے ہیں جو تشویش کا باعث ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد