انڈیا: دس سیارے خلا میں روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارے ’اسرو‘ نے پیر کی صبح ایک ساتھ دس سیاروں کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں بھیج دیا ہے۔ ان سیاروں کی لانچنگ پولر سیٹلائٹ لانچ وہکل یعنی پی ایس ایل وی سی- 9 راکٹ سے کی گئی ہے۔ یہ مصنوعی سیارے ریاست آندھراپردیش کے جزیرہ سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون سپیس سنٹر سے خلاء میں بھیجے گیے ہیں۔ لانچ کیے جانے والے دس سیاروں میں ہندوستان کا جدید تکنالوجی پر محیط ریموٹ سینسنگ سمیت آٹھ غیر ملکی نینو سیارے شامل ہیں۔ گزشتہ برس اپریل میں ایک روسی لانچر سے سولہ سیارے خلاء میں بھیجے گيے تھے لیکن وہ لانچر تقریبا 300 کلو گرام کا وزن لے کر گیا تھا۔ جبکہ پیر کی صبح 230 ٹن وزن والا پی ایس ایل وی سی- 9 آٹھ سو چوبیس کلوگرام وزن لے کر خلاء میں گیا ہے۔ پی ایس ایل وی کی یہ تیرہویں پرواز تھی۔ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کارسیٹ کا وزن 690 کلو گرام ہے اور اس میں جدید پین کرومیٹیک کیمرا نصب ہے جو بہترین کوالٹی کی تصویریں اتارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گزشتہ برس ہندوستان نے پی سی ایل وی سی -7 کے ذریعے ایک ساتھ چار سیاروں کو خلاء میں بھیجنے کا کام کیا تھا ۔ان میں ایک ارجنٹینا اور دوسرا انڈونشیا کا تھا۔ عالمی سطح پر ہندوستان کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ اس نے دس سیاروں کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں بھیج دیا ہے۔ |
اسی بارے میں بھارت:اسرائیلی سیارہ خلاء میں21 January, 2008 | انڈیا انڈیا: سنگل راکٹ سے چار سیٹلائٹ10 January, 2007 | انڈیا انسیٹ کی ناکامی پر اسرو ’اپ سیٹ‘11 July, 2006 | انڈیا ’ان سیٹ 4‘ لانچنگ کیلیئے تیار09 July, 2006 | انڈیا دو نئے سیارے خلاء میں روانہ05 May, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||